
بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی سے جنوبی ایشیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، حریت کانفرنس
اتوار 5 اکتوبر 2025 16:40
(جاری ہے)
حریت ترجمان نے کہا کہ یہ اشتعال انگیزیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی داخلی ناکامیوں اور عوامی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی حکومت کے ہتھکنڈوں کا حصہ ہیں۔
ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ بنانا چاہیے۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہر عمر اور جنس کے کشمیریوں کی مسلسل گرفتاریوں اور ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔حریت ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور اس کی افواج نے 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کو ہراساں کرنے، بلاجواز گرفتاریوں، تشدد، جائیدادوں کی ضبطی اور سرکاری ملازمین کی برطرفی کی مہم تیز کر دی ہے،یہاں تک کہ ماہرین تعلیم، صحافیوں، انسانی حقوق اور سماجی کارکنوں کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسزاور ایس آئی اے اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں نے نام نہاد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کی آڑ میں کشمیر کو اس کے باشندوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔انہوں نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے،ظالمانہ رویہ ختم کرے اور کشمیریوں اور پاکستان کے ساتھ بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت شروع کرکے ایک نئے باب کا آغاز کرے تاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی ایم این اے نثار جٹ پر قتل کروانے کا الزام ،شوٹر نے عدالت میں 164کا بیان ریکارڈ کروادیا
-
ایس ایم ایس وٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ
-
وزارتِ داخلہ کے افسران کیلئے غیر ملکیوں سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار،سرکلر جاری
-
دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے موسم سرد
-
انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تنزلی
-
مشکل کی اس گھڑی میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،کامران خان ٹیسوری
-
عوام کو ریلیف اور صوبے کی ترقی اولین ترجیح ہے، سید ناصرحسین شاہ
-
نٹ شیل گروپ کی گورنرخیبرپختونخوا کے اعزاز میں تقریب ، سابق ایئرچیف سہیل امان سمیت دیگرممتازشخصیات کی شرکت
-
ًماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی نہایت ضروری ہی: رانا مشہود احمد
-
فیصل آباد ، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کی خصوصی ہدایات
-
وزیراطلاعات مبینہ ویڈیو کیس میں ملزم ضمانت سماعت، رپورٹ طلب
-
لاہورہائیکورٹ نے منشیات کیس میں شاہد عمران بری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.