ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہیدکی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،آئی ایس پی آر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:10

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہیدکی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی،وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ، فوجی و سول افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق میجر سبطین حیدر شہیدکی عمر30 سال تھی اوروہ کوئٹہ کے رہائشی تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، ہمارے شہدا کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔\932