
پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کے استحکام کی جانب اہم سنگ میل ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کااوآئی سی سی آئی اورپاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب
جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:20
(جاری ہے)
تقریب کی میزبانی اوورسیز انویسٹرز چیمبر اور پاکستان بزنس کونسل نے مشترکہ طور پر کی۔ وزیر خزانہ نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر اور پاکستان بزنس کونسل کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ وہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے باعث ذاتی طور پر تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔
محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی معیشت کی ترقی میں نجی شعبہ قائدانہ کردار ادا کرے گا جبکہ حکومت کا کردار صرف سہولیات فراہم کرنے والے ایک ماحول کی تخلیق تک محدود رہے گا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام بحال ہو چکا ہے اور کئی سالوں کے بعد اب تمام تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مؤقف میں ہم آہنگی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم مالیاتی شرحیں، مستحکم زرمبادلہ کا نظام اور مناسب ذخائر نے سرمایہ اور منافع کی بیرونِ ملک منتقلی کو ایک معمول کی کاروائی بنا دیا ہے۔ انہوں نے 30 ستمبر کو 500 ملین ڈالر کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب معاشی استحکام آ جائے، تو ایسے واقعات کوئی ڈرامہ نہیں رہتے بلکہ یہ معمول کا حصہ بن جاتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ استحکام کے ساتھ ساتھ حکومت ٹیکس اور توانائی کے شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہے جس میں نجی شعبے کو بھرپور طور پر شریک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں اووسیز انویسٹمنٹ چیمبر اورپاکستان بزنس کونسل کی قیمتی تجاویز کو سراہا۔سینیٹر اورنگزیب نے سعودی عرب کے ساتھ ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کو سراہا جو ان کے اعلیٰ عہدیدار مسٹر التویجری اور ان کی ٹیم کی قیادت میں فروغ پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی وژن 2030 سے بہت کچھ سیکھ رہا ہے اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ماڈل کو فروغ دینا پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم ہدف ہے۔وزیر خزانہ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان دستخط ہونے والے سلامتی کے تاریخی معاہدے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کے استحکام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان معاشی استحکام اور مثبت جیوپولیٹیکل حالات جیسے دو خوش آئند عوامل کے امتزاج سے مستفید ہورہاہے، سعودی عرب، چین اور امریکہ جیسے دیرینہ شراکت دار پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں متحرک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی کاروباری وفد کا دورہ نہایت بروقت اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، جو دوطرفہ تعاون کے نئے راستے کھولے گا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے حالیہ سیلابوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تیز کر دیا ہے اور ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں سب سے پہلے مقامی وسائل کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی، اس کے بعد ہی بیرونی معاونت پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، چند نکات باقی ہیں، جن پر اتفاقِ رائے واشنگٹن میں ملاقاتوں کے دوران متوقع ہے۔ وزیرخزانہ نے شہزادہ منصور اور سعودی کاروباری وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا نجی شعبہ، جس کی نمائندگی اوورسیز چیمبر اورپاکستان بزنس کونسل کر رہے ہیں، بصیرت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں زراعت، معدنیات، آئی ٹی، دواسازی اور سیاحت جیسے کلیدی شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹل معیشت کے دو بڑے اصلاحاتی پروگراموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان کی دستاویزی معیشت 411 ارب ڈالر ہے، لیکن تقریباً آدھی معیشت غیر دستاویزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور ڈاکیومنٹیشن ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے شہزادہ منصور اور سعودی وفد کے لیے کراچی اور لاہور میں کامیاب ملاقاتوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملاقاتیں کاروباری برادریوں کے درمیان مضبوط شراکت داری اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں سعودی قیادت سے دوبارہ ملاقات کے منتظر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
-
صوبائی وزیر کھیل کا اورکزئی میں کامیاب آپریشن پر پاک فوج کوخراجِ تحسین پیش
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان کی ملاقات
-
علی امین وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے روانہ، اسٹاف سے مصافحہ بھی کیا
-
دوست وہ اچھا جسے دیکھ کر خدا یاد آجائے، علامہ الیاس قادری
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو کراچی ائرپورٹ پر پرتپاک الوداع
-
بلا تفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا منشور ہے، سید ناصرحسین شاہ
-
بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں کو جگہ دی گئی، ترجمان پاک فوج
-
حکومت کا کرپٹو کرنسی کو فروغ دینے یا روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ، ریگولیٹری اور آپریشنل فریم ورک تیار کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی گئی ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
اوورسیزپاکستانیوں کو شناختی و رجسٹریشن سہولیات کی فراہمی، نادرا نے کینیڈا، اٹلی، بحرین، اردن میں کاؤنٹرز فعال کردیے
-
پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا احسان آباد سندھ میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ و گھر سے بھاگے 09 بچے بازیاب کروا لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.