Live Updates

لہ مہمان نوازی کا بدلہ دہشتگردانہ کارروائیوں اور سرحدی اشتعال انگیزی میں دے کر ایک نئی عبرتناک تاریخ رقم کی ہے،سردار یعقوب ناصر

پیر 13 اکتوبر 2025 20:35

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جاری حملوں اور سرحدی چیک پوسٹس پر ہونے والی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے 45 سالہ مہمان نوازی کا بدلہ دہشت گردانہ کارروائیوں اور سرحدی اشتعال انگیزی میں دے کر ایک نئی بد ترین تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور سہولت کاری کے لئے استعمال ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بار بار دہشت گردانہ حملے رونما ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور بے گناہ شہریوں کے خلاف یہ حملے "ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت ہیں انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی دہشت گرد ٹھکانوں پر کارروائیوں سے اضطراب میں مبتلا عناصر نے سرحدی علاقوں میں پاک فوج کے چیک پوسٹوں پر مجرمانہ حملے کیے، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے افغان فورسز کو تاریخی جواب دیا اور دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان نے پچھلے 45 سالوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی انہیں عزت و شرافت کے ساتھ کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے، مگر بدلے میں افغان حکومت نے ماضی کی احسان مندی بھلا کر پاکستان کے خلاف سازشیں تیز کر دیں اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمہ دار ہیانہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت فوری طور پر پاکستانی شہریوں اور افواجِ پاکستان پر دہشت گردانہ حملے بند کرے اور اپنی سرزمین پر خوارج و دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس خطرناک صورتحال کے تسلسل کی صورت میں بین الاقوامی برادری کو بھی اس مسئلے پر عملی اقدام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تمام مسا?ل بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں افغان حکومت کے بھارت سے تعلقات کے خلاف نہیں لیکن اگر بھارت اور طالبان حکومت نے پاک سرزمین پر دہشت گردی کے واقعات بند نہ کئے تو پاکستان کو اپنی سرزمین کا دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھانے کا مکمل حق ح?صل ہے انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہشمند ہرگز نہیں لیکن اپنا دفاع ضرور کرینگے انہوں 23 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور انکے بلند درجات کیل?ے اللہ پاک سے دعا کی۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات