Live Updates

ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025کا آغا ز30اکتوبر سے ہوگا ، صدر آرٹس کونسل

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025کا آغا ز30اکتوبر سے ہوگا ، 39روزہ فیسٹیول 7دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گا۔بدھ کے روز یہ بات صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کو بریفنگ بھی دی۔

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہاکہ یہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کا سیکنڈ ایڈیشن ہے، پچھلے سال فیسٹیول میں 42ممالک نے شرکت کی اس مرتبہ 141ممالک شریک ہورہے ہیں، فیسٹیول میں آئے ہوئے آرٹسٹ اپنے اپنے ملکوں میں اچھی یادیں لے کر واپس گئے ، اس طرح کے فیسٹیول سے پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا میں جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہاکہ فیسٹیول میں 141ممالک شرکت کررہے ہیں جس میں افریقہ سے 37، ایشیاسے 41، یورپ سے 36، سائوتھ امریکا سے 11، نارتھ امریکا سے 13 اور اوشیاناسے 3شہروں کے فنکار آرٹس کونسل میں پرفارم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں 45 تھیٹر ، 60 میوزک ، 25 ڈانس پرفارمنس ہوں گی جبکہ 6 ایگزیبیشن میں 25 بین الاقوامی اور 30 قومی سطح کے مصور حصہ لے رہے ہیں، 25تربیتی نشست اور 15ٹاکس رکھی گئی ہیں۔فیسٹیول میں 1000سے زائد فنکار پرفارم کریں گے جس میں پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں دنیا کے لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان، اکبر خمیسو خان، مائی ڈھائی، صنم ماروی اور اختر چنال بھی فیسٹیول میں پرفارم کریں گے ۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول میں شام، عراق، ایران، فلسطین، مصر، اٹلی، بنگلہ دیش، سعودی عرب، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، بحرین، ملائیشیا، انڈونیشیا، افغانستان، ازبکستان، کرغزستان، جارجیا، قبرص، میانمار، سنگاپور، مالٹا، کوسوو ، بیلاروس، یونان، فن لینڈ، مراکش، جاپان، کیمرون، ہانگ کانگ، چین ، متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سوڈان زمبابوے، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، روانڈا، ایتھوپیا، صومالیہ، نیپال، بھوٹان ،لبنان ، آذربائیجان، قطر، سری لنکا، ترکیہ، تھائی لینڈ، یمن، عمان، فلپائن، انڈونیشا، موزمبیق، کینیا، کوموروس، یوگنڈا، تنزانیہ، برونڈی، سوڈان، الجزائ، تیونس، آئیوری کوسٹ، برکینا فاسو، انگولا، کمبوڈیا، آسٹریا، سوئیڈن، پرتگال، ناروے، بیلجیم، اسپین، وینزویلا، میکسیکو، پانامہ، گوئٹے مالا، تاجکستان، مشرقی تیمور، جمیکا، آئس لینڈ، لگسمبرگ، کولمبیا، ٹرینیڈاڈ وٹو باگو، پولینڈ، بوسنیا، آئرلینڈ ، سوئٹزرلینڈ، ڈی آرسی کانگو، جبوتی، گیمبیا، لیسوتھو، مالی، سینیگال، چاڈ، کوسٹاریکا،بارباڈوس، ہونڈوراس، بیلیز، ارجنٹائن، چیلی، پیرو، ایکواڈور، بولیویا، پیراگوئے، ہنگری، جمہوریہ چیک، جزائر سلیمان، البانیہ، ٹوگو، گبون، قزاقستان، لاس، اردن، منگولیا، نیدرلینڈ، یوکرین، کروشیا، ڈنمارک، سربیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، ایسٹونیا، سولوینیا، شمالی مقدونیہ، بلغاریہ، کیوبا سمیت دیگر ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات