اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی
مگر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، زبیر عمر کا انکشاف
محمد علی
ہفتہ 22 نومبر 2025
21:48
(جاری ہے)
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف باہر ممالک میں بیٹھ کر کہتے ہیں کہ مجھے کرپشن کا ایک کیس بتا دیں، ابھی آئی ایم ایف کی رپورٹ میں آیا ہے 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے، اڑھائی سال پہلے ایس آئی ایف سی بنایا گیا کہ سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی مگر ایک بلین ڈالر بھی نہیں آئی، اب آئی ایم ایف رپورٹ نے کچا چٹھا کھول دیا کہ سرمایہ کاری تو کیا وہاں تو شفافیت بھی نہیں ہے، من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے جاتے ہیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ کہہ رہی ہے یہ لوگ ایسی پالیسی بناتے ہیں جس سے امیر اور زیادہ امیر اور غریب کو غریب رکھا جاتا ہے۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے جھوٹے کیس میں ڈھائی سال سے جیل میں ڈال کر رکھا ہے جس کیس کی بنیاد نہیں ہے، عمران خان پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگاکر جیل میں ڈالا ہے مگر 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں پر مکمل خاموشی ہے، ہمیں ان لوگوں کی لسٹ فراہم کی جائے جنہوں نے کرپشن کی ہے، یہ دھاندلی شدہ الیکشن کے نتیجے میں حکومت میں آئے ہیں، ان کے پاس قانون سازی کا مینڈیٹ ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود اور لیڈرشپ کو آپ نے جھوٹے کیسز میں جیل میں ڈالے رکھا ہے اپنی جعلی حکومت قائم رکھنے کے لیے یہ سب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں غیر آئینی ترمیم مزید معیشت کو تباہ کرے گی، جب شفافیت نہیں ہوتی تو ملک میں انویسٹر نہیں آتا، آپ خود ججز لگائیں گے اگر انویسٹر کا گورنمنٹ آرگنائزیشن سے کوئی جھگڑا ہوگیا تو انویسٹر کہاں جائے گا؟ ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے آج مطالبہ کرتے ہیں کہ ان 5300 ارب کی کرپشن کرنے والوں کی لسٹ فراہم کی جائے، وہ اشرافیہ کون ہیں جنہوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، نیب نے بتایا 5300 ارب کی ریکوری کی، فہرست کہاں ہے؟ کس سے کی ہے؟ قومی خزانے میں 5300 ارب آئے تو گئے کہاں ہیں؟ لوٹنے والے کون تھے؟ کیا اِن کو ٹانگنا نہیں چاہیئے؟۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ، معاشی شرح نمو بھی ٹارگٹ سے کم رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کا انتباہ
-
ترقیاتی فنڈز کی فراہمی مالیاتی گنجائش سے مشروط ،پی ایس ڈی پی کے تحت فنڈز 4 سہ ماہی اقساط میں جاری ہوں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
دنیا کی تقریبا 80 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے،پاکستان کی سمندری معیشت کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے. افتخار را ﺅ
-
ہماری سفارتی کامیابیاں اور پاکستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم
-
جھیل سیف اللہ کشتی حادثے میں 7افراد کی ہلاکت کے باوجود کے پی کے میں غیرمحفوظ ایڈونچرسرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں
-
پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی پالیسی میں تبدیلی کی خبریں، پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کردی
-
علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا
-
بھارت نے آبی گزر گاہوں میں پانی چھوڑ دیا ،اپر چناب میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات کا رابطہ پل ٹوٹ گیا
-
امریکی حملوں میں چین اور روس کے تجارتی راستوں کے لیے استعمال ہونے والے ریلولے پل کو تباہ کرنے کی کوشش
-
سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کی طبیعت ناساز، ہنگامی حالت میں ابوظہبی منتقل
-
تہران میں برطانوی سفیر کی طلبی ‘ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی سفیر کو احتجاجی مراسلہ دیا
-
انڈونیشیا میں نائب وزیرکرپشن کے الزام میں گرفتار‘ہتھکڑیاں اور قیدیوں کا لباس پہنا کر جیل منتقل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.