سید ذوالفقارشاہ،ایڈوکیٹ ندیم شیخ اور دیگرکی ممتاز سیاسی ،سماجی،صحافتی شخصیات اور انکے پیاروں کے انتقال پر تعزیت

اتوار 12 اپریل 2026 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ،جسٹس آف پیس سینئر ایڈوکیٹ ندیم شیخ،اتحاد بین الامذاہب ہم آہنگی کے سفیر سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،مزدورہنما اکرام خان،سماجی رہنما اعجاز ولی نے سندھ بارکونسل ایڈوکیٹ عامل کانسی کے والد ،ممتاز سیاسی شخصیات ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے والد بزرگ سیاست دان سابق ایم این اے میر احمد نواز خان المعروف میر بابل خان جکھرانی،سابق گورنر پنحاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،سابق گورنر ووزیراعلی بلوچستان میر اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل اکبر بگٹی،پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنمائ ،معروف سیاست دان ڈاکٹر سکندر حیات، سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا جان محمد عباسی مرحوم کی بیٹی سابق سٹی ناظم لاڑکانہ قربان علی عباسی کی ہمشیرہ،سابق صدر پیما سندھ ڈاکٹر عبدالقادر سومرو مرحوم کی اہلیہ،رئیس غلام قادر مری اور روحانی شخصیت پیر سید مہر فرید الحق مہر گیلانی ,سینئر صحافی اخبار خواتین کی سابق ایڈیٹر اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی سینئر رکن محترمہ شمیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی ومغفرت کیلیے دعا کی ہے۔