غذائی استحکام اور دورحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے زیادہ پیداواریت کے حامل بیجوں کی تیاری ناگزیر ہے، گورنرپنجاب
جمعہ 17 اپریل 2026 22:18
(جاری ہے)
انہوں نے ٹی ٹی گلوبل فاؤنڈیشن کے سی ای او فیصل شہزاد اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی تعلیم دوست کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود ہمیں ہر سال اربوں روپے کی زرعی اجناس درآمد کرنا پڑتی ہے جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ میں پاکستان کی حکومت اور افواج نے جس طرح سے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اس کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی وجہ سے اس خطے میں امن قائم ہوا اور اب پورا عالم وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی قابل قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے بعد پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی اور ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی تعلیمی و تحقیقی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ ادارہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالقفار علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے 48سائنسدانوں کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹوپرسنٹ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی عالمی تعلیمی ساکھ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کیوایس رینکنگ کے مطابق زراعت اور جنگلات کے شعبے میں 33 ویں پوزیشن حاصل کی ہے اور یہ ملکی سطح پر وہ واحد ادارہ ہے جو اس شعبے میں دنیا کے ٹاپ 100 اداروں میں شامل ہے۔ اسی طرح ویٹرنری سائنس میں 61 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے گورنر پنجاب اور حکومتی علم دوست پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں کسی بھی شعبے میں ترقی کے لئے ڈیجیٹیلائزیشن ایک اہم ضرورت بن چکا ہے اور ہم ٹی ٹی گلوبل فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی کو معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے چیئرمین انٹومالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو میں بہتری لانے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
-
پنجاب اصلاحات میں ہمیشہ آگے ہے، ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرےعلاج کروا سکے
-
چانسلر میرس ٹرمپ سے اختلاف کے باوجود اچھے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کے خواہاں
-
دنیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست اور سفارتکاری کو فروغ دیا ہے
-
پاکستان کی کمزور معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
-
پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پروازوں پر زبردست رعایت دے دی
-
بلاول بھٹو زرداری کادہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
ایران تجاویز قبول کرلے تو جنگ ختم ہو سکتی ہے، ورنہ زیادہ شدت سے بمباری شروع ہوگی، ٹرمپ
-
بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، 63 ارب روپے سے زائد ریلیف کا امکان
-
پاک،امریکا تجارتی تعلقات میں پیش رفت، تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
معرکہ حق، پاکستان کی عسکری برتری اور قومی اتحاد کا عملی مظہر ہے ،خواجہ آصف
-
دنیا کے بہترین ایئرپورٹ لائونجزفہرست سامنے آ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.