پشاور زلمی سب سے زیادہ مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی

زلمی کی ٹیم 2017ء، 2018ء، 2019ء اور 2021ء میں بھی فائنل کھیل چکی ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 29 اپریل 2026 10:30

پشاور زلمی سب سے زیادہ مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2026ء ) پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بن گئی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کی ٹیم پانچویں مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل زلمی کی ٹیم 2017ء، 2018ء، 2019ء اور 2021ء میں بھی فائنل کھیل چکی ہے جہاں 2017ء میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ علاوہ ازیں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز 4، 4 جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور کراچی کنگز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔