Live Updates

معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ،پورے کشمیر میں،، عشرہ یکجہتی افواج پاکستان،، کی پروقار تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

تعلیمی ادارے دی فیوچر سکول میں عشرہ اظہار یکجہتی افواج پاکستان اور عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے شاندار تقریب منعقد کی گئی

جمعہ 1 مئی 2026 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2026ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی ھدایت پر معرکہ حق بنیان مرصوص میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ملنے والی تاریخی کامیابی کا پہلا سال مکمل ہونے پر پورے کشمیر میں،، عشرہ یکجہتی افواج پاکستان،، کی پروقار تقریبات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ عالمی یوم مزدور کے حوالے سے بھی بڑے چھوٹے شہروں قصبوں دیہاتوں میں سیاسی، سماجی، تنظیموں،ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام یوم مئی منا کر شگاگو کے عظیم مزدوروں کی لا زوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا گزشتہ روز داد الحکومت مظفرآباد میں لوئر چھتر کے معروف تعلیمی ادارے دی فیوچر سکول میں عشرہ اظہار یکجہتی افواج پاکستان اور عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی ترجمان حکومت شوکت جاوید میر تھے تقریب سے سابق طالب علم رہنما پیپلز یوتھ کے مرکزی وائس چیئرمین سید اسد علی نقوی جامعہ کشمیر کے رہنما مقدس پرنس کے علاوہ اساتذہ کرام طلباء طالبات نے خطاب کیا معرکہ حق بنیان مرصوص کی اہمیت افادیت اور نظریئہ استحکام پاکستان پر روشنی ڈالی، اس موقع پر قومی ترانے،ٹیبلو،نغمیں، خاکے پیش کر کے افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شھداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا معرکہ حق بنیان مرصوص میں عالمی سطح پر پاکستان کی نیک نامی شہرت نے قومی وقار ملکی تشخص کو چار چاند لگا دیئے بھارت کو آپریشن سندھور کی اڑ میں پاکستان دشمنی میں کی گئی جارحیت سے عبرتناک شکست اسکی رسوائی پسپائی کا سبب بنی اور رب العزت نے سلطان دو جہاں کی نگاہ کرم سے چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو فتح مبین عطا فرمائی انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر پاکستان کی سیاسی عسکری قیادت کے باہمی اتحاد و اتفاق اور دورس پالیسیوں سے اسے ترقی یافتہ ممالک کا بھی لینڈنگ سٹار ثابت کر دیا جسکا ظرہ امتیاز چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ مظبوط دفاعی فوجی حکمت عملی دفاعی استعداد کار کو جاتا ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نصف صدی قبل ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اپنی بہادر افواج کو دنیا بھر میں فتح و نصرت کا نشان بنا دیا خاکی وردی علامت ہے دشمن قوتوں کیلئے خوف کی صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں شہباز شریف چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر چیئرمین بلاول بھٹو کی کامیاب جدوجھد قومی سلامتی کی ضمانت ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے تیسری نیو کلیئر وار روکنے میں پاکستان کا کردار تاریخ عالم میں درخشندہ باب اور چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی منصوبہ بندی اپنی مثال آپ ہے شوکت جاوید میر نے کہا کہ مزدودوں کے بچوں کو صحت تعلیم روزگار کی مفت سہولیات اور چھت فراہم کرنے کیلئے لیبر کالونیاں تعمیر کر کے قومی صوبائی گلگت بلتستان و کشمیر اسمبلیوں سمیت سینٹ میں نشتیں مختص کی جائیں اجرتوں میں افراط زر کے حساب سے اضافہ ناگزیر ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد علی نقوی مقدس اقبال پرنس طلباء طالبات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل کشمیر ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی امن و سلامتی کیلئے افواج پاکستان کا بازوئے شمشیر زن ہے مقررین مزدورں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کیا تقریب میں مزدوروں اور اہل محلہ والدین نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر پاکستان زندہ آباد افواج پاکستان زندہ آباد شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر اور شگاگو کے عظیم مزدوروں کو سلام ہو سلام ہو کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ مزدوروں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر اسد علی نقوی غلام نبی بھٹی،مقدس اقبال خواجہ نے شرکت کی اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ترجمان حکومت شوکت جاوید میر جب عشرہ اظہار یکجہتی افواج پاکستان اور عالمی یوم مزدور کی تقریب میں شرکت کیلئے دی فیوچر سکول میں پہنچے تو سکول انتظامیہ اساتذہ کرام طلباء طالبات نے انکا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات