کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ذمہ داران میدان میں نکل آئیں، آنے والے انتخابات میں "پتنگ" ہی شہر کی تقدیر بدلے گی، سید مصطفی کمال ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے اراکین اسمبلی، مرکزی ذمہ داران اور ٹائون انچارجز کو اہم ہدایات جاری

اتوار 3 مئی 2026 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر مرکزی رہنماں سمیت حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، انچارج سی او سی و اراکینِ کمیٹی، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹان انچارجز و کمیٹی ذمہ داران کی نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے عوام کی محرومیوں کا وقت اب ختم ہونے کو ہے اور اب صرف تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا، انہوں نے ہدایت دی کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور اگلے سال آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ذمہ داران ابھی سے گھر گھر جا کر ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں کیونکہ یہ انتخابات شہر کے حقیقی اختیارات حاصل کرنے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما سید مصطفی کمال نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اس شہر کی خدمت کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام ذمہ داران میدان میں نکل کر دشمنانِ کراچی کی سازشوں کو ناکام بنا دیں، انہوں نے زور دیا کہ کراچی کے اختیارات کی واپسی اور شہر کی تعمیرِ نو صرف ایم کیو ایم کے ذریعے ہی ممکن ہے، قیادت نے واضح کیا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے شہر کے نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق چلایا جائے گا، واضح رہے کہ کئی روز سے چیئرمین کی سربراہی میں مرکزی کمیٹی کے ارکان کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت کر رہے تھے، ذمہ داران کے اس اجلاس میں ان انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور اراکین اسمبلی ٹان انچارجز اور مرکزی ذمہ داران کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔