مولانا شیخ محمد ادریس شہید خیبر پختونخوا کی ایک ممتاز علمی، مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے
منگل 5 مئی 2026 20:07
(جاری ہے)
سیاسی میدان میں بھی ان کا کردار انتہائی فعال رہا۔
وہ شروع ہی سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے وابستہ تھے اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ جے یو آئی چارسدہ کے امیر بھی رہے اور موجودہ وقت میں ضلعی تنظیم کے سرپرستِ اعلیٰ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ وہ معروف عالمِ دین مولانا شیخ حسن جان شہید کے داماد تھے، جنہیں 2007 میں پشاور میں نشانہ بنایا گیا تھا۔مولانا ادریس ملک میں امن کے قیام کے لیے بھی کوشاں رہے۔ سال 2024 میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا، جہاں افغان قیادت سے سیکیورٹی مسائل اور تحریک طالبان پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ وہ دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنے سخت موقف کی وجہ سے جانے جاتے تھے اور شدت پسندی کے خلاف ہمیشہ کھل کر آواز بلند کرتے رہے۔پولیس حکام کے مطابق مولانا ادریس کو منگل کے روز اتمائزئی کے علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے مدرسے جا رہے تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔ واقعے میں ان کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ کے ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا کو سکیورٹی خدشات لاحق تھے اور کیس کی تفتیش تمام پہلوؤں سے جاری ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.