ْپنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر اور حکومتی رکن میں تلخ کلامی، احسن رضا کا احتجاجاً واک آئوٹ
پرائیویٹ ممبر ڈے پر مفاد عامہ سے متعلق چار قراردادیں ،ایک بل منظور ،ایوان میں پیش 2بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی فیلبوس کرسٹوفر نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسیحی تعلیمی ادارے اقلیت کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا
منگل 5 مئی 2026 20:45
(جاری ہے)
اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن نے حکومت سے خانقاہ ڈوگراں تامریم آباد تک سڑک بنانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ مریم آباد شیخوپورہ میں ستمبر میں مسیحیوں کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے،شیخوپورہ خانقا ڈوگرہ سے مریم آباد جی ٹی روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے۔
اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلقہ سوالوں کے جوابات پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری نے دیئے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کی عدم موجودگی پر ان کے سوالات موخر کردئیے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ لغاری نے زرعی یونیورسٹیوں میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کے بیجوں کی 15نئی اقسام سامنے لانے کاانکشاف کیا، اسامہ لغاری نے کلر کہار میں 200 کلو کے زیتون کے پودے لگانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے 8ارب روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا ہے،ہیٹرانسمیشن پلان میں منی ڈیم، لیزر لینڈ بنجر زمینوں کی بحالی ، آسٹریلیا کے بیجوں پر ری سرچ شامل ہے،زرعی یونیورسٹی میں 3سالوں کے دوران 15مختلف بیجوں کی اقسام سامنے لائے ہیں،پوٹھوھار کے علاقہ میں بلیک بیری اگانے پر کام ہو رہا ہے ساڑھے تین ہزار زیتون لگائے جائیں گے۔وقفہ سوالات کے دوران حکومتی رکن احسن رضا نے پاکستانی کسانوں کو بجلی فری نہ دینے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسان بجلی فری سہولت کیساتھ زراعت کو ترقی دے رہا ہے،بھارت نے اپنے حصے کے پنجاب میں لائلپور زرعی یونیورسٹی سنٹر قائم کر لیہے لیکن ہم لائلپور تک ہیں۔حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے پارلیمانی سیکرٹری اسامہ لغاری کے خلاف تحریک استحقاق لانے کااعلان کردیا۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کردیا۔ایوان میں حکومتی رکن و چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے ماں کے اپنے تین بچوں کے قتل کرنے کے معامے پر ریسرچ کرنے کااعلان کردیا، سارہ احمد کاکہناتھاکہ مجھے تجویز دی تھی کہ ایسی مائوں پر ری سرچ کریں جو اپنے بچوں کو قتل کر دیتی ہیں، سارہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مائوں کے اپنے بچوں کے قتل پر ری سرچ شروع کردی ہے جلد ہی ایوان کو آگاہ کروں گی۔حکومتی رکن اسمبلی فیلبوس کرسٹوفر نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسیحی تعلیمی ادارے اقلیت کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی تعلیمی پالیسیوں کے باعث اب تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کے بجائے ان کی دینی تعلیمی دی جا رہی ہے، وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر اب سکولوں و کالجز میں اقلیتی طلبہ کو ان کی مذہبی کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں، یہ ادارے ہمارے چرچ کی پراپرٹی ہیں ہمیں واپس کئے جائیں ان کی واپسی سے ہم اسی طریقہ سے خدمت جاری رکھ سکیں۔پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان نے یقین دلایا کہ محکمہ ہیومن رائٹس کی کمیٹی ایک ماہ میں اقلیتی اداروں کی واپسی کے لئے کام مکمل کرے گی، مسیح اسکول کو بحال کرنے حوالے سے کچھ کیس عدالتوں میں ہے پنجاب حکومت کی جانب سے اسکول کی بحالی پر کوئی رکاوٹ نہیں۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال ارکان اسمبلی پر سیخ پا ہو گئے، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ اور حکومتی رکن احسن رضا کے درمیان نقطہ اعتراض پر بات کی اجازت نہ دینے پر تلخ جملوں کا تبادلہ، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن احسن رضا کو پنجاب اسمبلی کے ایوان سے باہر نکال دیا، ڈپٹی اسپیکر کاکہناتھاکہ آپ نے پنجاب اسمبلی کو مچھلی بازار بنا لیا ہے،یہ پنجاب اسمبلی ہے کوئی جلسہ تھوڑی ہے ،میں نقطہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہیں دوں گا،جس کا دل چاہتا ہے اٹھ کر وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کی تذلیل شروع کر دیتا ہے اس کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔احسن رضا نے پارلیمانی سیکرٹری پر الزام لگایا کہ وہ ہائوس میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، ڈپٹی سپیکر کاکہناتھاکہ احسن رضا آپ مداخلت نہ کریں آپ چیئر کو چیلنج کررہے ہیں، احسن رضا اب آپ باہر جائیں۔ جواب میں انکارکرتے ہوئے احسن رضا نے کہا ک ہمجھے باہر نکالنے والے آپ کون ہوتے ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن اور سمیع اللہ خان احسن رضا کو سمجھاتے رہے،اس موقع پر حکومتی رکن احسن رضا احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔ پنجاب اسمبلی میں اختر سعید یونیورسٹی بل 2026 ایوان میں پیش کیا گیا ۔بل حکومتی رکن افتخار چھچھر نے ایوان میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے بل دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا، کوتھم گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور بل 2026منظور کر لیا، بل حکومتی رکن میاں محمد منیر نے ایوان میں پیش کیا۔کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لازمی رجسٹریشن و لائسنسنگ کے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ۔قرارداد حکومتی رکن عامرہ خان نے ایوان میں پیش کی،قرارداد میں شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ پنجاب میں کلینیکل سائیکالوجسٹس کے لیے جامع اور موثر لا ئسنسنگ اور ریگولیٹری نظام موجود نہیں جس کے باعث غیر مستند اور غیر تربیت یافتہ افراد ذہنی صحت کے حساس شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ مطالبہ کیاگیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کلینیکل سائیکالوجسٹ کی لازمی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے لیے علیحدہ جامع قانون سازی کی جائے، ننکانہ صاحب میں کرنٹ لگنے سے 15بھینسوں کی ہلاکت پر نقصان کے ازالہ کے لئے قراردادبھی کثرت رائے سے منظور کر لی ۔قرارداد حکومتی تکن آغا علی حیدر نے ایوان میں پیش کی، پنجاب میں پبلک پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی سیفٹی کے لئے ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرلی ۔حکومتی رکن ماریہ طلال نے قرارداد ایوان میں پیش کی ۔شاہکوٹ کالج کو یونیورسٹی سب کیمپس قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظورکرلی ۔قرارداد حکومتی رکن رانا محمد ارشد نے ایوان میں پیش کی،قرارداد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے اس وژن کو خراج تحسین بھی پیش کیاگیا جس کے مطابق پاکستان خصوصاً پنجاب میں تعلیم کو ہر گھر اور ہر شہر تک پہنچایا جائے۔شاہکوٹ، ضلع ننکانہ صاحب اور اس کے گردو نواح میں تقریباً75 کلو میٹر کے دائرے میں کسی یونیورسٹی سب کیمپس کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ وطالبات، خصوصاً طالبات کو اعلی تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لہٰذا مطالبہ کرتا ہے کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج شاہکوٹ، ضلع بنکانہ صاحب کو یونیورسٹی سب کیمپس قرار دیا جائے۔موجودہ انٹر میڈیٹ طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1اور نمبر 2شاہکوٹ کو اپ گریڈ کر کے ہائرسیکنڈری اسکول کا درجہ دیا جائے اور انٹر میڈیٹ کلاسز ان اداروں میں منتقل کی جائیں۔پنجاب اسمبلی میں دی یونیورسٹی آف حافظ آباد بل 2026 ایوان میں پیش کردیا ،بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج بروز بدھ کی سہ پہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.