مسلح افواج پاکستان نے کامیاب دفاعی حکمت عملی سے بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا،گورنربلوچستان
منگل 5 مئی 2026 22:22
(جاری ہے)
ہم نے اپنی سرزمین کا بہترین دفاع کیا، اپنے قومی وقار کو قائم رکھا اور یہ ثابت کیا کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں امن، امید اور مذاکرات کی ایک کرن بھی ہے۔ تقریباً پچاس سال کے بعد ہم نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی۔ اپنی دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے پاکستان ایک پل بن چکا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ سفارتکاری انتہائی کشیدہ صورتحال پر بھی غالب آسکتی ہے اور ملکوں اور اقوام کے درمیان تنازعات کو بامعنی ڈائیلاگ میں بدلے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی پختہ یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ مایوس کن صورتحال میں بھی امن کا قیام ممکن ہے اور کسی ملک کی ایک چھوٹی سی کاوش بھی ایک روشن اور زیادہ پرامن مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ جسطرح پاکستان موجودہ انٹرنیشنل غیریقینی صورتحال میں امن اور مذاکرات کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے، اب اسی طرح ہم دنیا کے معاشی جمود کو ختم کر کے شاندار معاشی منصوبہ سی پیک کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کا عالمی مرکز بن جائیں گے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک ایسا میگا پراجیکٹ ہے جو جلد ہی ایشیا کے معاشی نقشے کو ازسر نو واضح کریگا۔ اس کی تکمیل کے بعد پاکستان ایک اہم اکنامک ہب کے طور پر ابھرے گا جو سینٹرل ایشیا، ساوتھ ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو ملانے کلیدی کردار ادا کریگا۔ گویا اس وقت ہم امن و مذاکرات کیلئے پل ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم معاشی ترقی کا معتبر وسیلہ بنیں گے۔ ہمارا جغرافیائی محل وقوع اس بات کو مستحکم بناتا ہے کہ پاکستان نہ صرف امن کی علامت ہے بلکہ مستقبل قریب میں پورے خطے کیلئے معاشی ترقی و خوشحالی کا مرکز بھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.