بار کونسلز کا اجلاس، 26، 27ویں آئینی ترمیم کی توثیق ، آئینی عدالت کی حمایت کا اعلان
عدلیہ، اداروں اور وکلاء کی کردار کشی پر سائبر کرائم کے مقدمات درج ، وکلا کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات واپس لئے جائیں،پاکستان بار کونسل
جمعرات 7 مئی 2026 22:10
(جاری ہے)
پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں صرف قانون سازی کافی نہیں بلکہ موثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، حملہ آوروں کے خلاف فوری ایف آئی آر کے اندراج، عدالتوں میں خصوصی سیکورٹی پروٹوکول کے قیام اور متاثرہ وکلاء کو فوری پولیس تحفظ فراہم کیا جائے۔
بار کونسلز نے کہا کہ وکلا تحفظ ایکٹ کے نفاذ سے وکلاء بلا خوف اپنے فرائض انجام دے سکیں گے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کو تقویت ملے گی، بار ایسوسی ایشنز ہمیشہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی، ادارہ جاتی اور آئین کی بالادستی کے لئے کوشاں رہی ہیں۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو آئینی ترامیم اور عوامی فلاح کیلئے قوانین بنانے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اجلاس میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کی حمایت اور توثیق جبکہ آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی و سیاسی مقدمات کے فیصلے مؤثر انداز میں ممکن ہو سکیں گے جبکہ سپریم کورٹ پر مقدمات کا بوجھ کم اور وفاقی نظام مزید مضبوط ہوگا۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں تمام خالی اسامیوں کو ایک ماہ کے اندر پٴْر کیا جائے، ججوں کے تبادلوں سے پیدا ہونے والی اسامیوں پر متعلقہ ہائی کورٹ سے ہی تقرری کی جائے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کوئی نئی تعیناتی نہ کی جائے، ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی دوبارہ تعیناتی نہ کی جائے۔ اجلاس میں بعض سیاسی عناصر کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کے خلاف نامناسب زبان اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ایسے عناصر سیاسی مقاصد کے لئے ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر وکلا ، بار نمائندگان یا ججز کے خلاف کردار کشی میں ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کئے جائیں، ایسے افراد کا سائبر کرائم قوانین کے تحت جلد از جلد ٹرائل کیا جائے۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973ء کی دفعہ 54 میں ترمیم کی جائے، وکلاء کے لائسنس معطلی کے اختیارات بار کونسلز کو دیئے جائیں، دفعہ 57 میں لفظ may کو Shall میں تبدیل کیا جائے تاکہ گرانٹ ان ایڈ کی ادائیگی یقینی ہو۔اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ عدلیہ کو بار کونسلز کے داخلی معاملات سے مداخلت سے گریز کرنا چاہئے، اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے ججز کے تبادلے بھی صوبائی ہائی کورٹس کی طرز پر کئے جائیں، ان خالی اسامیوں پر متعلقہ ہائی کورٹس سے ججز لائے جائیں۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان بار کونسل نے کہا کہ معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، معرکہ حق میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا۔پاکستان بار کونسل نے آخر میں مطالبہ کیا کہ وکلا کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات واپس لئے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قومی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت
-
غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا، ماہرین کا قانون کی حکمرانی اور عوامی تعاون پر زور
-
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
-
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا
-
گورنر سندھ کا عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
-
اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے بلیو پاسپورٹ کی سہولت 1988 کے قانون میں پہلے سے موجود تھی، شفیع جان
-
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سردار ایاز صادق
-
ایران کیساتھ امن کی کوششوں کیلئے ٹرمپ کا پرعزم مقف متاثر کن ہے،ترک صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.