Live Updates

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 105 ڈالر سے تجاوز کر گئی

جب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوتی، تیل کی قیمتوں میں استحکام آنا مشکل ہے اور اس کا براہِ راست اثر عالمی معیشت اور مہنگائی پر پڑے گا؛ ماہرین کی رائے

Sajid Ali ساجد علی پیر 11 مئی 2026 15:08

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، قیمت 105 ڈالر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2026ء) خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے پیدا ہونے والے نئے شکوک و شبہات نے عالمی منڈیوں میں تیزی آگئی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت 105 ڈالر کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد پیر کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کی قیمت 4.16 ڈالر اضافے کے بعد 105.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، امریکی خام تیل کی قیمت میں 4.38 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 99.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کار اور عالمی مارکیٹیں اس وقت خطے میں جاری جنگ، نئی ممکنہ پابندیوں اور خاص طور پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، سپلائی لائن میں کسی بھی ممکنہ تعطل کے خوف سے قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جنگ بندی کے حوالے سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی، تیل کی قیمتوں میں استحکام آنا مشکل ہے اور اس کا براہِ راست اثر عالمی معیشت اور مہنگائی پر پڑے گا، سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی 'سعودی آرامکو' کے سی ای او نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران جاری جنگ اور کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی تقریباً ایک ارب بیرل تیل کی سپلائی سے محروم ہو چکی ہے۔

                                                  
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات