چین کی ایک مسجد میں بھگدڑ سے 14افراد جاں بحق ،10 زخمی،واقعہ ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا،تحقیقات جاری ہیں ، حکا م

منگل 7 جنوری 2014 07:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)شمال مشرقی چین کی ایک مسجد میں مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ چین کے شمال مغربی علاقے ننگزیا میں ایک مسجد میں کھانے کی تقسیم کے دوران پیش آیا، واقعے میں 14 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں چارافرادکی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، حکا م کے مطا بق فو ری طور پر بھگدڑ مچنے کی وجہ معلو م نہیں ہو سکی ہے تا ہم امکا ن یہی ہے کہ واقعہ دھکم پیل کا نتیجہ ہے

متعلقہ عنوان :