پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کی بھرپور نیٹ پریکٹس ، سری لنکن ٹیم انجریز کا شکار دو کھلاڑی سیریز سے آؤٹ ، دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا،مصباح الحق،سیریز میں برتری کے لئے کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباوٴ بڑھانا ہوگا،گفتگو،سری لنکن کپتان کا سیریز میں برتری حاصل کرنے کا عزم

منگل 7 جنوری 2014 07:45

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بدھ سے دبئی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کا کرداراہم ہوگا۔ ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔اب دبئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاکرا ہوگا جس کیلئے کھلاڑی خوب نیٹ پریکٹس میں مصروف ہیں۔

کپتان مصباح الحق کہتے ہیں دبئی کی وکٹ ابو ظہبی سے مختلف ہے۔ یہاں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں برتری کے لئے کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی حریف ٹیم پر دباوٴ بڑھانا ہوگا۔وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ دوسرے جانب سری لنکن ٹیم کو انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر نواین کلاسیکرا کے بعد لہیرو تھیرامان بھی انجری کے سبب ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔تھیرامان کی جگہ کوشل پریرا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے سیریز میں برتری حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔