امریکی تحفظات کے باوجود 88 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا،افغان حکومت

منگل 7 جنوری 2014 07:52

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء)ا افغان حکومت نے کہا ہے کہ امریکی تحفظات کے باوجود اٹھاسی قیدی رہا کر دیے جائیں گے۔ امریکا نے ان قیدیوں کو سکیورٹی کے لیے ’خطرہ‘ قرار دے رکھا ہے۔ یہ قیدی بگرام ایئر بیس کی جیل میں بند ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ان میں سے تیس فیصد قیدی ایسے ہیں، جو نیٹو افواج پر حملوں میں ملوث ہیں جبکہ چالیس فیصد وہ ہیں، جنہوں نے افغان شہریوں پر حملے کیے۔ کرزئی حکومت کی طرف سے ان قیدیوں کی رہائی کا مقصد طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کرنا بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :