کراچی ، اسٹیٹ بینک کا تعمیراتی شعبے کو قرض کی کم از کم حد ختم کرنے کا اعلان ،اس سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ10فیصد تک تعمیراتی شعبے کو فراہم کرسکتے تھے

منگل 7 جنوری 2014 07:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7جنوری۔2014ء )اسٹیٹ بینک نے تعمیراتی شعبے قرض کی کم از کم حد کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کمرشل بینک مجموعی قرضوں کا زیادہ سے زیادہ10فیصد تک تعمیراتی شعبے کو فراہم کرسکتے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حد ختم کرنے کے بعد کمرشل بینک اب تعمیراتی شعبے کو اپنی مرضی کے مطابق قرض جاری کرسکیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام حکومت کی ہاوٴسنگ اسکیم کے فروغ کیلئے کیا گیا ہے جس کے تحت ملک میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران 5لاکھ گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی، دریں اثناء ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے قرض کی حدختم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :