قومی اسمبلی کی امور داخلہ کمیٹی اس تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر اتفاق نہ ہو سکا،وزارت داخلہ کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت ترامیم پیش کرنیکی ہدایت،اگر اس ماہ یہ قانون پاس نہ کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خطرات 100فیصد بڑھ جائیں گے،وزارت داخلہ کے حکام کا انتباہ،ارکان کمیٹی کا انسانی حقوق کی پاسداری اور شفاف ٹرائل کو یقینی بنانے کا مطالبہ
جمعرات 9 جنوری 2014 07:48
اسلام آباد( آن لا ئن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کا دوسرا اجلاس بھی انسدا دہشت گردی (ترمیمی ) بل 2013اور تحفظ پاکستان آررڈنینس ( پی پی او) 2013پر اختلاف کی نذر ہوگیا۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کو کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوانین میں مجوزہ ترامیم کو ہر صورت پیش کر کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے ۔کمیٹی کے ممبران کی اکثریت نے نئے قانون کے تحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اور کسی ملزم کو بغیر کوئی وجہ بتائے 90روز تک حراست میں رکھنے کی شقوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انہیں بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا ہے جبکہ وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اس ماہ یہ قانون پاس نہ کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے خطرات 100فیصد بڑھ جائیں گے۔
کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز چیئرمین کمیٹی رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس منعقد ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ میاں بلیغ الرحمن،کمیٹی ممبران محمد اکرم خان ،نعیمہ کشور خان،سید جاوید علی شاہ،نواب محمد یوسف تالپور،احسان الرحمن مزاری،شیر اکبر خان،نبیل گبول،سید آصف حسنین، نبیل گبول، تہمینہ دولتانہ،ڈاکٹر عارف علوی،عیسیٰ نوری ،وزارت دارت داخلہ اور وزارت قانون و انصاف کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری عبداللطیف نے انسداد دہشت گردی ترمیمی آرڈیننس 2013ء کمیٹی کے سامنے پیش کیا اور نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی(نیکٹا)کے آفیسر عامر خواجہ سے استدعا کی کہ وہ کمیٹی کو مذکورہ آرڈیننس کے بارے میں بریفنگ دیں۔عامر خواجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ نئے آرڈیننس میں دہشت گردی کے انسداد کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی کی گئی ہے۔اس موقع پر کمیٹی کو بتایاگیا کہ اگر10فروری تک مذکورہ قانون قومی اسمبلی سے پاس نہ کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ 100فیصد بڑھ جائے گا۔عامر خواجہ نے کمیٹی کو آرڈیننس کی مختلف شقوں اور سب شقوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ قانون کے سیکشن الیون ای ای ای کے تحت ٹارگٹ کلرز،اغواء برائے تاوان کے ملزمان،بھتہ خوروں اور دہشت گردی کی سنگین نوعیت میں ملوث ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کی جاسکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایس پی سطح کے افسر کی زیر نگرانی تحقیقات کرے گی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران و اہلکار بھی شامل ہوں گے۔جس پر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عارف علوی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ قابل اعتماد اطلاع کا معیار کیا ہوگا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے بھی ٹھوس وضاحت پیش کی جائے،پولیس کے افسر کا رینک تو واضح کردیا گیا ہے مگر قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے افسران کے رینک کیا ہوں گے اور کمیٹی کے کورم کے بارے میں بھی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔جس پر کمیٹی میں موجود وزیرمملکت برائے داخلہ میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ زیادہ تر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹیوں کی سربراہی پولیس کرتی ہے،اس لئے پولیس کا رینک دے دیا گیا ہے،دیگر اداروں کے افسران یا اہلکاروں کے رینک دینے کی ضرورت نہیں اور اگر کورم کی شرط رکھ لی گئی تو تحقیقاتی کام طوالت کا شکار ہوسکتا ہے۔نیکٹا کے نمائندے نے کمیٹی کو آرڈیننس کے سیکشن18اور19کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جرائم کی تحقیقات محکمہ پولیس کا انسپکٹر سطح کا افسر کرے گا اور 13روز میں تحقیقات مکمل کرنا لازم ہوگا،جس پر نواب یوسف تالپور نے کہا کہ اس قانون میں جو بھی تبدیلیاں کی جائیں اس حوالے سے تمام صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے کیونکہ سندھ حکومت مذکورہ آرڈیننس کی صوبائی سطح پر حمایت کر رہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں اسی آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے۔اس موقع پر کمیٹی میں موجود ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ 4ماہ قبل سیاسی طور پر انہیں ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث کیا گیا تھا اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی اور نہ ہی رپورٹ پیش کی ہے بلکہ ہر بار مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کسی افسر کی غیر موجودگی کے باعث انہیں اگلی تاریخ دے دیتی ہے،انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کیخلاف بھی ذوالفقار علی بھٹو طرز پر مقدمہ بنایا جارہا ہے،لہٰذا مذکورہ قانون میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سیاسی مداخلت کے بغیر شفاف طریقے سے تحقیقات کو یقینی بنائے گی۔جس پر چےئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس آرڈیننس میں اس بات کو بھی شامل کیا جائے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں کیخلاف بھی سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔جس پر نیکٹا کے نمائندے خواجہ عامر نے کہا کہ وہ کسی انفرادی کیس کا ذکر نہیں کررہے بلکہ مجموعی طور پر قانون کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں،ان کے اس جملے پر کمیٹی ممبر نبیل گبول برہم ہوگئے اور کہا کہ وہ ایک معزز رکن اسمبلی ہیں،اگر ان کے ساتھ ایسا ہورہا ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا،آپ کمیٹی کو کیا بریف کر رہے ہیں،میں نے اپنے کیس کی مثال اس لئے دی ہے کہ اس حوالے سے قانون میں ضروری ترامیم کی جاسکیں۔جس پر کمیٹی میں موجود وزیرمملکت برائے داخلہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون ابھی لاگو نہیں ہوا،ہم کوشش کر رہے ہیں کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور ہر شہری کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے۔کمیٹی میں موجود جے یو آئی (ف) کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور خان نے کہا کہ مذکورہ آرڈیننس اور تحفظ پاکستان آرڈیننس(پی پی او)کے تحت تین ماہ کیلئے کسی ملزم کو حراست میں لینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،لہٰذا اس حوالے سے ضروری ترمیم کو لازمی بنایا جائے۔اس پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوانین بننا ضروری ہیں لیکن ان کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم،کسی ملزم کی حراست،تحقیقات،مقدمے کا چالان اور دیگر پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی جائے۔جس پر نیکٹا کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے وقت کی حد مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق آرڈیننس کے سیکشن 5کے تحت مقدمے کا چالان 30دن میں پیش کیا جائے گا اور چالان مکمل نہ ہونے کی صورت عبوری چالان پیش کیا جائے گا،جس کی بنیاد پر عدالت مقدمے کا ٹرائل شروع کرسکے گی جبکہ سی آر پی سی کے قوانین میں بھی کسی ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 24گھنٹے لئے گئے ہیں،یہ قوانین بھی لاگو ہوسکتے ہیں۔اس پر کمیٹی میں موجود ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ملوث ہو یا نہ ہو ایک ماہ بعد عبوری چالان کی بنیاد پر اسے مقدمے کا حصہ بنا دیا جائے گا اور مزید تین ماہ اس قانون کے تحت پولیس یا رینجرز کو مل جائیں گے اور اگر ان تین ماہ میں بھی مقصد پورا نہ ہوا تو آئین کے آرٹیکل 10کا سہارا لیکر مزید تین ماہ کیلئے کسی ملزم کی حراست میں توسیع کردی جائے گی،لہٰذا یہ دفعات بنیادی انسانی حقوق کے متصادم اور خلاف ہیں،ان کو تبدیل کیا جائے اور پھر ٹرائل کو یقینی بنایا جائے۔نیکٹا کے نمائندے خواجہ عامر نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر کوئی گواہ عدالت میں پیش نہ ہونا چاہئے تو وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروا سکے گا،اس لئے فارنسک ڈیٹا اور الیکٹرانک ڈیٹا کی بنیاد پر بھی تحقیقات کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے گا اور اس حوالے سے آرڈیننس کے سیکشن 27Aکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صرف ویڈیو الیکٹرانکس شواہد کو بنیاد نہ بنایا جائے بلکہ عینی شاہد کی شرط کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ ٹیکنالوجی کا غلط استعمال بھی کسی شہری کیخلاف ہوسکتا ہے اور یوں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے،جس پر وزیرمملکت برائے داخلہ نے وضاحت کی کہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور دہشت گردی الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان کیخلاف شفاف ٹرائل کو یقینی بنایا جائے گا۔کمیٹی میں موجود بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی عیسیٰ نوری نے کہا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے مگر قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں،اس وقت سب سے زیادہ لاپتہ افراد بلوچستان میں ہیں اور90دن والی شرط کے بعد لاپتہ افراد کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانونی تحفظ مل جائے گا،جس پر میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ لاپتہ افراد کا بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن آئین کے آرٹیکل 10کو دیکھ لیں جو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ریاست کے قانون اور آئین پاکستان کی مخالفت کرنے والے اور نہ ماننے والے ملزمان کو تحقیقات کیلئے 90دن تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے،جس پر کمیٹی ممبران نے اصرار کیا کہ پھر اس شق کو آرڈیننس سے ختم کردیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 10کا سہارا لیا جائے۔اس موقع پر کمیٹی چےئرمین نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں مگر مسلمان صرف مسلمان ہوتا اور دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے،دہشت گردوں کیخلاف بننے والے قانون کی مخالفت نہ کریں اور اس کو پاس ہونے دیں تاہم کمیٹی ممبران کے اکثریت کی مخالفت کے باعث ضروری ترامیم اور مذکورہ سفارشات شامل کرنے کیلئے کمیٹی اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 9 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ ، گرین شرٹس کی بیٹنگ لائن بھی ناکام ،165پر ڈھیر، واحد بیٹسمین خرم منظور متعدد چانس ملنے کے بعد 73 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بلاول بھٹی نے 24رنز بنائے ، گرین شرٹس کے 7کھلاڑی ... مزید
-
امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
-
سعید اجمل اپنا کیریئر زیادہ دیر جاری رکھنا چا ہتے ہیں تو انہیں کچھ عرصہ آرام کرنا چاہیے ، ثقلین مشتاق ، دنیا کے بہترین ٹاپ باؤلر جس پر پوری ٹیم انحصار کرتی ہے لگاتار تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے سے ... مزید
-
مشرف غداری کیس‘ خصوصی عدالت کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی‘ موبائل فون چھین لئے‘ صحافیوں کا احتجاج،اہلکاروں نے کوریج سے روک دیا‘ معاملے کو حل کرنے کیلئے عدالت نے رجسٹرار خصوصی ... مزید
-
حکومت بلوچستان میں حالات بہتر بنانے اور امن وامان بحال کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،زلزلہ متاثرین کی بحالی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، متاثرین کی بحالی کے لیے اپنے وسائل ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ ،پرویز مشرف کی غیر ضروری تشہیر کیخلاف دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور
-
وزیراعلی پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا
-
ایچ ای سی کو خوش رکھنا پڑتا ہے ورنہ فنڈز روک لئے جاتے ہیں، کامسیٹس یونیورسٹی کے حکام کا سینٹ کمیٹی میں انکشاف
-
جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر ،ملزم سکندر کی اہلیہ کنول اور اسلحہ فراہم کرنے والے اسلحہ ڈیلر اختر پر فرد جرم عائد ، ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،عدالت اگلے ہفتے سے مقدمہ کی باقاعدہ ... مزید
-
کراچی‘ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی سریندر ولاسائی کو اقلیتی صدر سے متعلق اپنا مشیر مقرر کردیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قواعد کے برعکس بھرتیاں ہوئی ہیں،سعیدغنی، پارلیمانی کمیٹی ان بھرتیوں اور زمینوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات کرے ،سینٹ میں مطالبہ
-
سیاستدان ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرتے ہیں جبکہ جرنیلز ہمیشہ بیمار ہوجاتے ہیں ، اعتزاز احسن، زرداری کے نیب عدالت میں پیش ہونے کے بعد قوم کو سیاستدان اور جرنیل کا فرق پتہ چل جائے گا ، صحافیوں سے گفتگو ... مزید
-
عمران خان کرین خان ہیں،بلاول بھٹو
-
ریلویز کورواں سال 95 انجن ملیں گے ،نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی
-
میانوالی میں وزیراعلی پنجاب کے جلسے میں اساتذہ کی شرکت کو لازمی قرار دے دیا گیا، پنڈال اساتذہ سے بھرگیا‘ پنڈال میں اساتذہ کی حاضریاں بھی لگتی رہیں، شہباز شریف کا میانوالی کے جلسہ میں اساتذہ اور ... مزید
-
پنجاب پولیس کیلئے بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری میں 9 کروڑ روپے گھپلے کا انکشاف، محکمہ داخلہ پنجاب نے خریداری میں کی جانیوالی بدعنوانی سے متعلق آگاہ کردیا، آئی جی پنجاب نے گھپلے کی تحقیقات کیلئے نیب ... مزید
-
بھارتی خاتون سفارتکار دیویانی کھوبراج گرفتاری معاملہ،بھارت اور امریکہ کے درمیان سفارتی تنازعہ شدت اختیارکرگیا ،بھارتی حکومت کی امریکی سفارتخانے کو16جنوری تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ... مزید
-
عراق ، سرکاری فورسز کے میزائل حملے،فائرنگ اور دیگر واقعات میں 25شدت پسندوں سمیت 44افراد ہلاک،متعدد زخمی
-
لیبیا کے وزیراعظم علی زیدان مستعفی ہونے کو تیار،رواں یا آیندہ ہفتے ٹیکنوکریٹس اور آزاد ماہرین پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا اعلان
-
اسرائیلی ڈرون حملے میں اسلامی جہاد کا مزاحمت کار شہید،اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے میں حملے کی تصدیق سے انکار
-
88 سالہ جرمن شخص پر فرد جرم عائد
-
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ٹرین میں آتشزدگی،9 مسافر ہلاک،متعدد جھلس گئے،آتشزدگی سے تین بو گیا ں تبا ہ‘آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی
-
ایران میں فلم کی عکس بندی کے دوران بم دھماکا، چھ افراد ہلاک
-
130 ملین یورو سے زائد کی لاٹری ایک فرانسیسی اور ایک ہسپانونی سٹے باز نے مشترکہ طور پر جیت لی
-
بھارت ،آسام میں جھڑپیں، سترہ افراد ہلاک
-
اربوں سال پہلے کی کہکشاوٴں کے جھرمٹ کی تصاویر،پینڈورا کلسٹر‘ نامی جھرمٹ زمین سے 12 ارب نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے، تصویر واشنگٹن ڈی سی میں امریکی فلکیاتی سوسائٹی کے 223ویں اجلاس کے موقعے پر دکھائی ... مزید
-
پینٹاگون کا جنوبی کوریا میں مزید 8سوفو جی تعینات کرنے کا اعلان ،ٹینک اور دیگر فوجی سامان بھی بھیجا جائے گا
-
ترک حکومت کا کریک ڈاؤن ،16صوبوں کے پولیس سربراہان معطل کردئیے گئے
-
نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کے 26فیصد شیئرز سمیت ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس ، نیشنل پاورکنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کی منظوری دیدی،تمام اداروں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائیگا ، ... مزید
-
مشرف غداری کیس،خصوصی عدالت نے اپنے اختیارات اور ضابطہ فوجداری کی دفعات کے اطلاق پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جمعہ کو سنایا جائے گا،میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر استثنیٰ کے بارے میں عدالت فیصلہ آج سنائے گی،دلائل ... مزید
-
مری سے راولپنڈی آنے والی 2مسافربسیں آپس میں ٹکرانے کے بعدکھائی میں گرنے سے کم ازکم 23افرادجاں بحق ،50سے زائدزخمی ،8زخمیوں کی حالت نازک ہے ،پمزاورپولی کلینک میں ایمرجنسی نافذ ،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات کیس، سندھ حکومت اور ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور،سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف عبوری ریلیف دینے سے انکار ، سندھ میں ... مزید
-
راولپنڈی‘ سابق صدر پرویز مشرف سے وکلاء کی فوجی ہسپتال میں ملاقات‘ قانونی امور پر گفتگو،ابراہیم ستی‘ انور منصور اور شریف الدین پیرزادہ نے ایک گھنٹے تک سابق صدر سے ملاقات کی‘ایم کیو ایم کے وفد نے ... مزید
-
جنوبی وزیرستان جھڑپیں ، 10دہشتگردہلاک ،متعددزخمی ،3 فوجی جوان بھی شہید
-
سینٹ کے اجلاس میں الطاف حسین کے سندھ کی تقسیم اور مشرف کی حمایت میں بیانات پر شدید لے دے ، حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین بیانات پر تنقید،ایم کیوایم ارکان دفاع کرتے رہے، صدر اور جرنیل کسی برادری ... مزید
-
وقت آگیا ہے امریکی ڈرون حملے بند کیے جائیں، پاکستان ،پیشگی خبردار کیے بغیر ڈرون طیاروں سے بم گرانا کہاں کا انصاف ہے، ڈرون حملے کرنیوالے قبائلی روایات اور بدلا لینے کے اصول سے آگاہی نہیں رکھتے،طالبان ... مزید
-
سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، آصف زرداری کی نیب کورٹ میں پیشی ، نئی روایت کا آغاز، نیب عدالت میں پیشی آصف علی زرداری کی اہم پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ،فاروق ... مزید
-
عمران خان دھرنے چھوڑیں اور بجلی چوری کو خیبر پختونخواہ میں روکیں، عابد شیر علی خان ،کے پی کے میں بجلی چوری زوروں پر ہے،عمران خان کو جس حکومت اور وزراء پر بڑا مان ہے انہی کے کارنامے عوام کے سامنے ہیں، ... مزید
-
وفاق نے بنوں کی بجلی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم پنجاب کی بجلی بند کرا دیں گے، شاہ فرمان ،عابد شیر علی چوروں کی سرپرستی چھوڑ کر ملک اورخصوصاً خیبر پختونخوا میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدگی کا ... مزید
-
قومی اسمبلی کی امور داخلہ کمیٹی اس تحفظ پاکستان آرڈیننس اور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل پر اتفاق نہ ہو سکا،وزارت داخلہ کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت ترامیم پیش کرنیکی ہدایت،اگر اس ماہ یہ قانون پاس نہ ... مزید
-
یمن کا پاکستان کو ایل این جی برآمدکرنے پر اتفاق،باقاعدہ معاہدہ یمن کے وزیر تیل و معدنیات کے مجوزہ دورہٴ پاکستان کے موقع پر متوقع، ترجیحی اور آزادانہ تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات کے جلدآغاز کافیصلہ، ... مزید
-
آئین کی خلاف ورزی کرنا غداری نہیں بلکہ آئین شکنی ہے، حکو مت نے اگر ٹرائل کا عمل شروع کرنا ہے تو 12اکتوبر سے کیا جائے، چوہدری شجاعت حسین، کسی ایک انفرادی شخصیت کونہیں بلکہ تمام ذمہ داران کو شامل کیا ... مزید
-
ن لیگ کے انتخابی وعدے محض دھوکہ تھے ، اپنے وعدوں سے مکرنے والے الزام تراشی کی سیاست بند کردیں ، عمران خان ،خیبر پختونخواہ کی بجلی کا مکمل نظام ہمیں دیا گیا تو صوبے کی عوام کو سستی بجلی فراہم کرینگے ... مزید
-
اسلام آباد‘ کشن گنگا ڈیم پر کیس میں پاکستانی وفد ٹھوس اعتراضات کے باوجود اپنا موقف نہ منوا سکا،عالمی عدالت نے بھارت کو ڈیم بنانے اور دریائے نیلم کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی‘ 57 کروڑ عیاشیوں پر اڑدیا ... مزید
-
پنجاب ہمیشہ ڈکٹیٹروں کو لایا اور ان کو پیار دیا، اب مشرف کا فیصلہ بھی پنجاب والوں نے کرنا ہے، غلام احمد بلور ، سندھ سمیت اگر سب کے حقوق ان کو ملے تو پھر کوئی سندھ ون یا ٹو کی بات نہیں کرے گا، موجودہ ... مزید
-
ای سی سی کا ملک میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،کل کھاد ساز کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ میں مسئلے کوزیر بحث لا نے کا فیصلہ ،وزارت پلاننگ کو فرٹیلائیزر ریویو کمیٹی بارے اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ... مزید
-
خصوصی عدالت میں فریقین کے وکلاء کے درمیان نرم گرم جملوں کا استعمال،فاضل دوست اکرم شیخ گرم پانی پی کر ماحول کو گرما دیتے ہیں،انورمنصور،نور منصور کو اعتراض ہے تو وقفے کے بعد عدالت میں نہیں آئیں گے،اکرم ... مزید
-
چین کے تعاون سے چار نئے ایٹمی بجلی گھر لگائے جائیں گے،خواجہ آصف، چین کی پن بجلی کمپنی تھری گورجزکا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں پانچ ارب ڈ الر کی سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی کا اظہار، پاکستان میں ... مزید
-
حکومت کا پہلا آپشن طالبان سے مذاکرات ہے،ناکامی پر دیگر آپشنزپرغورہوگا،بلیغ الرحمان،ملک میں پہلی دفعہ داخلی سلامتی پالیسی تیار کی گئی ہے اور اس کا مسودہ کابینہ کی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کو بھیج ... مزید
-
پاکستانی حکمران ملک کو ترقی دینے کی بجائے اپنے خاندان کو ترقی دے رہے ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری،کراچی میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے جاری سلسلہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کراچی کی صورتحال انتہائی حساس ہو ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.