انڈونیشیا کے وزیر تجارت گیتا اویرجاوان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

ہفتہ 1 فروری 2014 08:43

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء) انڈونیشیاء کے وزیر تجارت گیتا اویرجاوان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انڈونیشیائی وزیر تجارت نے کہا کہ انہوں نے انتخابی مہم چلانے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ استعفے سے قبل صدر سوسیلوبمانگ سے بھی انہوں نے ملاقات کرکے اس بارے مشاورت کی تھی جس پر انہوں نے میری رائے سے اتفاق کیا تھا واضح رہے کہ گیتا اویرجاوان کو سوسیلوبمبانگ کی ڈیموکریٹک پارٹی نے آئندہ صدارتی عہدے کیلئے نامزد کر رکھا ہے۔