پنچایت کے حکم پر خاتون سے زیادتی، مرکزی ملزم کا ریمانڈ، 8 کو جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 1 فروری 2014 08:39

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)مظفر گڑھ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 8 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کوٹ ادو کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے مرکزی ملزم کا 4 روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے پنچایت میں شامل 5 اور کمرے میں جانیوالے دیگر 3 ملزمان کو جیل بھجوادیا۔مطفر گڑھ میں ملزمان نے پنچایت کے حکم پر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ عنوان :