سال نو بہار فیسٹیول ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کو فروری میں فیسٹیول کے موقع پر دہشتگردی خطرات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کے نیشنل کاوٴنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کو ارسال کردی

ہفتہ 1 فروری 2014 08:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں مقیم چانئی باشندوں کو فروری میں سال نو بہار فیسٹیول کے موقع پردہشتگردی خطرات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کے نیشنل کاوٴنٹر ٹیرارزم اتھارٹی کو ارسال کردیں۔خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق اس فیسٹیول کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی باشندوں کو غیر ملکی کالعدم تنظیم کی جانب دہشتگردی خطراب کا سامنا ہے ۔

با خبر ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے نیشنل کاوٴنٹر نیٹرارزم اتھارٹی( این سی ایم سی) کو خفیہ اداروں نے تازہ ترین رپورٹس جاری کی ہیں جن میں مطابق وفاقی دارالحکومت میں موجود چینی باشندوں کو ان کے فروری میں شروع ہونے والے نئے سال کے بہار فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی خدشات ہیں، ذرائع کے مطابق ایسٹ ترکستان اسلامی مومنٹ نامی تنظیم چینی باشندوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں ، ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پوش سیکٹر ایف سکس میں رہائش پذیر چینی باشندوں زیادہ خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خبر رساں ادارے نے ڈی جی این سی ایم سی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے نمبر رسیو نہیں کیا۔واضح سال نو بہار فیسٹیول 31جنوری سے06 فروری تک چینی ہر سال مناتے ہیں اور اس دوران چین میں سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم چینی بھی اس فیسٹیول کو روایتی انداز میں ہرسال مناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :