محکمہ ریلوے پولیس نفری کی شدید قلت کا شکارہوگیا‘ سینکڑوں ملازمین نے محکمہ چھوڑنے کیلئے درخواستیں دیدیں

ہفتہ 1 فروری 2014 08:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)محکمہ ریلوے پولیس نفری کی شدید قلت کا شکارہوگیا۔تنخواہیں کم ہونے کے باعث سینکڑوں ملازمین نے محکمہ چھوڑنے کیلئے درخواستیں دیدیں‘ بھرتی پر پابندی ختم نہ ہوئی تو6 سال میں محکمہ خالی ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس ملازمین کے مطابق صوبائی اور موٹر وے پولیس کے مقابلے میں ان کی تنخواہیں8 سے 40 ہزار روپے کم ہیں ،ان تنخواہوں میں ان کاگزارہ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے سینکڑوں اہلکارمحکمہ چھوڑنے کیلئے پَر تولنے لگے ہیں،اس کے علاوہ ریلوے پولیس کے 40 فیصد اہلکار ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں،ہرسال100 سے زائد ملازمین ریٹائر ہو رہے ہیں،558 ریلوے اسٹیشنوں اور90 ٹرینوں کی حفاظت کیلئے صرف 6ہزار90 اہلکار رہ گئے،اس صورتحال پرآئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین سے بات کی گئی تو ان کاکہناتھاکہ 700 اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوا تو پابندی لگ گئی۔

آج سپاہی یا تھانیدار بھرتی کریں تو8 ماہ بعد ڈیوٹی کے لئے تیار ہوتا ہے،تاہم وزیر ریلوے نے نفری اور تنخواہوں میں کمی کا مسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :