وزیر ریلوے کا گزشتہ دور میں این ایل سی سے کیا گیا کارگو ٹرین سروس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان،فریٹ ٹرین ریلوے خود چلائے گا، این ایل سی کے منگوائے گئے انجن ریلوے کرایے پر چلائے گا جس کا کرایہ تیار کیا جارہا ہے،سعد رفیق

ہفتہ 1 فروری 2014 08:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ دور حکومت میں کیے گئے کارگو ٹرین سروس سے متعلق ”ٹریک ایکسیس“ معاہدے کوختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ فریٹ ٹرین ریلوے خود چلائے گا، این ایل سی کے منگوائے گئے انجن ریلوے کرایے پر چلائے گا جس کا کرایہ تیار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں این ایل سی سے ”ٹریک ایکسیس“ کا معاہدہ کیا گیا جس کے تحت بوگیاں، ٹریک اور ملازمین ریلوے کے جبکہ انجن این ایل سی کا استعمال ہونا تھا۔

میاں نواز شریف کی نئی حکومت آتے ہی معاہدہ کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ اس ایگریمنٹ سے ریلوے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا جس کی وجہ سے اسے ختم کردیا گیا۔ این ایل سی کو بتادیا کہ فریٹ ٹرین ریلوے خود چلائے گا اس متعلق کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان سے بھی بات کرلی ہے۔ این ایل سی کے منگوائے گئے انجن ریلوے کرایے پر چلائے گا جس کا کرایہ ریلوے کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ایک اکاوٴنٹس فرم سے مل کر تیار کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :