امریکہ‘ پیشہ ورانہ امتحان کے دوران نقل کرنے پر فضائیہ کے مزید58 اہلکار معطل ، مجمو عی تعداد 92 ہوگئی،معطل کیے گئے اہلکار امریکا کے نیوکلیئر میزائلوں کی دیکھ بھال پر مامور تھے

ہفتہ 1 فروری 2014 08:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1فروری۔2014ء)امریکا میں امتحان کے دوران نقل کرنے پر معطل کیے گئے فضائیہ کے اہلکاروں کی تعداد 92 ہوگئی ہے۔ معطل اہلکار نیوکلیئر میزائلوں کی دیکھ بھال پر مامور تھے۔امریکی فضائیہ کی سیکریٹری ڈیبورا لی جیمز نے بتایا کہ پیشہ ورانہ ٹیسٹ کے دوران نقل کرنے پر مزید 58 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہفتے قبل 34 اہلکاروں کو اسی الزام میں معطل کیا گیا تھا اور تقریباً 200 اہلکاروں کا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا تھا۔

ڈیبورا لی جونز کے مطابق ان اہلکاروں کی اسناد بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ معطل کیے گئے اہلکار امریکا کے نیوکلیئر میزائلوں کی دیکھ بھال پر مامور450اہلکاروں میں شامل تھے۔ سیکریٹری فضائیہ نے بتایا کہ فضائیہ کے 13 افسروں کے خلاف منشیات کے معاملے میں تفتیش جاری ہے جن میں سے 3 ایٹمی میزائل افسر ہیں۔ فضائیہ کے اہلکاروں کی نقل کا انکشاف بھی منشیات اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ہوا۔

متعلقہ عنوان :