موریطانیہ،وزیراعظم اور کابینہ مستعفی

منگل 4 فروری 2014 07:44

نواک چوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)موریطانیہ کے وزیراعظم اور کابینہ نے گزشتہ روز استعفے دے دیئے ، گزشتہ سال حکومتی جماعت کے قانون ساز اور مقامی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ایک تحریک چل رہی تھی ۔وزیراعظم مولے اولد محمد لغدف نے اپنا حکومتی استعفیٰ صدر محمد اولد عبدالعزیز کو پیش کردیا ، یہ بات ریاستی نیوز ایجنسی اے ایم آئی نے بتائی ۔

(جاری ہے)

2008ء کی بغاوت کے بعد عبدالعزیز نے وزیراعظم کے لئے اس کا نام پیش کیا تھا ، موریطانیہ کی حکومت معمول کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے بعد مستعفی ہوئی ہے ، نومبر ، دسمبر میں ہونیوالے الیکشن میں ری پبلک پارٹی کے حکمران اتحاد نے 74نشستیں حاصل کیں اور اپنے اتحادیوں کیساتھ مشترکہ کل110 نشستیں جیتیں۔قومی اسمبلی کی کل 147 ممبران ہیں ، نئے ممبران بدھ کے روز چارج سنبھالیں گے ، یہ انتخابات عبدالعزیز کے لئے طاقت کے مظاہرے کا ٹیسٹ تھا ، پانچ سال قبل جب اس نے اقتدار پر قبضہ کیا اور چار سال گزرنے کے بعد اکثریتی ووٹ بھی حاصل کئے ۔

متعلقہ عنوان :