لاہور ، وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ، 9 اہلکار زخمی

منگل 4 فروری 2014 07:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4فروری۔2013ء)لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کے ا سکواڈ میں شامل دو گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے ، جس سے 9 اہلکار زخمی ہو گئے۔وزیراعظم نواز شریف الحمرا آرٹ گیلری میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جیسے ہی ان کا سکواڈ نہر کے پل پر پہنچا ، سیکورٹی کی ایک گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، گاڑی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی، جبکہ پیچھے آنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں نو سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔