روس کا خلائی راکٹ ایک بار پھر پرواز کرنے میں ناکام ،پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کر تباہ

اتوار 18 مئی 2014 07:39

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)روس کا خلائی راکٹ ایک بار پھر پرواز کرنے میں ناکام رہا۔پرواز کے چند لمحوں بعد ہی گر کو تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق روس کے کمیونی کیشن سیٹلائٹ لے جانے والے روسی خلائی پروٹون ایم بوسٹر راکٹ نے 160 کلومیٹر کی بلندی پر جاکر کام کرنا بند کر دیا اور دھماکے کے بعد واپس زمین پر آگرا۔روسی خلائی ادارے کی یہ دوسری ناکامی ہے۔گزشتہ سال بھی خلائی راکٹ اپنی پرواز میں ناکام رہا تھا اور اس ناکامی پر خلائی ادارے کے سربراہ کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :