سابق کیوی بیٹسمین لوونسنٹ کرپشن میں ملوث قرار، اپنے ہم وطن کھلاڑی برائن نے الزام عائد کردیا

اتوار 18 مئی 2014 07:33

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بالر این او برائن نے اپنے ہم وطن کھلاڑی لوونسنٹ کو کرپشن میں ملوث قرار دے دیا کہتے ہیں کہ انہیں کیوی کھلاڑی پر شک تھا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بائیس ٹیسٹ کھیلنے والے برائن کہتے ہیں کہ انہیں ونسنٹ پردوہزارآٹھ میں دورہ بنگلہ دیش کے دوران شبہ ہوا تھا جب متنازع انڈین کرکٹ لیگ کھیلی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں برائن کا مزید کہنا تھا کہ ونسنٹ نے ایک میچ میں مڈ یارکر بالر کے خلاف میڈن اوور کھیلا تھا اور نوگیندوں پرایک رن اسکور کیا تھا۔ونسنٹ اپنے موبائل کے ذریعے بھی اس گندے کھیل میں مبتلا رہتے تھے اور پوچھنے پرانہوں نے اس بات کو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا۔واضع رہے کہ دو روز قبل سابق کیوی بیٹسمین نے کرپشن میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حرکت میں آگئی ہے اور ونسنٹ کے تہلکہ خیزانکشافات پرتحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :