ٹیکسلا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،(ن) لیگ کے مقامی رہنما سمیت2افراد جاں بحق

اتوار 18 مئی 2014 07:36

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)ٹیکسلا کے قریب باہتر موڑ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے(ن) لیگ کے مقامی رہنما سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی شام ٹیکسلا کے قریب باہتر موڑ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کردیا جنہیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا تاہم دونوں افراد دم توڑ چکے تھے ،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے جاوید اور بلال مسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما ہیں۔

متعلقہ عنوان :