تھر پارکر میں قحط کی تباہ کاریاں جاری ، سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں میں 7 بچے دم توڑ گئے۔3 سے زائد بچوں کی حالت تشویشناک ، امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار

اتوار 18 مئی 2014 07:37

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) تھرپارکر میں قحط کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سول اسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں میں 7 بچے دم توڑ گئے۔3 سے زائد بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، ہزاروں متاثرین کیلئے امدادی گندم کی تقسیم میں مبینہ طورپر خور برد کے انکشاف پر ریلیف انسپیکٹنگ جج میاں فیاض ربانی نے ڈاہلی تحصیل آفیس پر چھاپہ مارکر رکارڈ تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جمعے کو24گھنٹے کے دوران مٹھی سول اسپتال میں زیر علاج گاؤں وجوٹو کے رہائشی میر محمد کی 5 روزہ بچی، گاؤں نئو تڑ کا 2 روز کا بچہ،گاؤں سونھات کا ایک روز کا بچہ، گاؤں پابوھر کا ایک روز کا بچہ، گاؤں کنبھاریو کا 10 روز کا بچہ، گاؤں سوکھرو کا 2 روز کا بچہ اور مالنھور کھانجی کا 12 روز کا بچہ دم توڑ گئے۔ تھرپارکر میں قحط کے باعث اب تک 277 سے زائد بچے اور بڑے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں 3 سے زائد بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بچوں کو تشویشناک حالت میں زبردستی سول اسپتال حیدر آباد منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :