روم ماسٹرز ٹینس:رافیل نڈال اور جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے ایک،چھ۔ چھ، تین اور سات پانچ سے جبکہ جوکووچ کی فتح کا اسکور سات، پانچ، چار، چھ اور چھ،تین رہا

اتوار 18 مئی 2014 07:33

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) ٹینس کی دنیا کے عالمی نمبرایک رافیل نڈال اور سربیا کے نواک جوکووچ روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔اٹلی کے شہر روم میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نڈال کا مقابلہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے سے ہوا۔ کلے کورٹ کے بادشاہ نڈال نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور سخت مقابلے کے بعد میچ میں ایک،چھ۔

(جاری ہے)

چھ، تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔دوسرے کوارٹرفائنل میں برتھ ڈے بوائے بلغاریہ کے گریگو ڈیم یٹورو، مخالف کھلاڑی کی انجری کے باعث فاتح قرار پائے اور کیک سے فتح کا جشن منایا۔ایک اور کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر دو نواک جوکووچ نے اسپینشل حریف ڈیوڈ فیرر کو سخت مقابلے کے بعد پچھاڑ ڈیا۔ جوکووچ کی فتح کا اسکور سات، پانچ، چار، چھ اور چھ،تین رہا۔