لاوٴس،طیارہ گر کر تباہ، وزیر دفاع ہلاک،طیارے پر سوار نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈویانگچہ اور ویانٹیان کے میئر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت 14 افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے

اتوار 18 مئی 2014 07:40

وینٹائن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)لاوٴس کا ایک فوجی طیارہ ہفتہ کو ملک کے شمالی حصے میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق طیارے پر سوار نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈویانگچہ اور ویانٹیان کے میئر سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات اس حادثے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پبلک سیفٹی کے وزیر بھی طیارے پر سوار تھے۔ کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اس حادثے میں تین افراد زندہ بچ گئے لیکن اس کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔حادثے کی وجہ کے بارے میں تفصیلات بھی تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایک روسی ساختہ انتونوف اے این 74۔300 طیارہ ہفتہ کی صبح شمالی صوبے شنگکویانگ میں گر کر تباہ ہوگیا اور اس پر 20 افراد سوار تھے۔طیارے پر سوار عہدیدار ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :