وہاڑی‘ بیٹے نے بہنوئی کے ساتھ مل کر ماں کوقتل کر دیا

اتوار 18 مئی 2014 07:37

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء ) وہاڑی میں غیرت کے نام پر بیٹے نے بہنوئی کے ساتھ مل کر ماں کو قتل اور بہن کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ نواحی علاقہ موضع مصطفی آباد میں پیش آیا جہاں بیٹے نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر تیز دھار آلہ سے اپنی ماں کو قتل جبکہ بہن کو شدید زخمی کردیا اور دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔