اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ سنا دیا‘ نجم سیٹھی،اپیل کا فیصلہ حکومت کرے گی‘ عدالتی فیصلے کی کاپی کا انتظار ہے‘ قوم کو بہت خوش خبریاں دینا چاہتا تھا‘ معطل چیئرمین پی سی بی

اتوار 18 مئی 2014 07:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) معطل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ کیا ہے اپیل کا فیصلہ حکومت کرے گی عدالتی فیصلے کی کاپی کا انتظار ہے قوم کو بہت خوش خبریاں دینا چاہتا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ سے ذکاء اشرف کی بحالی کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کی کاپی کا انتظار کررہے ہیں اور تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے تاہم وہ فیصلے کے خلاف عدالت نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کے ایس آر او پر فیصلہ دیا ہے اب حکومت بھی اپیل کے بارے میں فیصلہ کرے گی انہوں نے کہاکہ وہ قوم کو بہت سی خوش خبریاں دینا چاہتے تھے اور غیر ملکی تیموں سے لاہور میں کرکٹ میچ کھیلنے پر بات ہورہی تھی اگر خوش خبریاں ادھوری رہیں تو سب کا نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں عدم استحکام اچھی چیز نہیں جو بھی ہو کرکٹ کی بہتری کیلئے ہو ہم پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کے خواہش مند ہیں۔