سعودی خاندان6 ہزار691 یتیم بچوں کوگود لیں گے

اتوار 18 مئی 2014 07:41

ریاض (آ ن لائن)سعودی خاندان6 ہزار691 ایسے بچوں کو اپنائیں گے جو یتیم ہیں یا کسی اور وجہ سے اپنے والدین سے محروم اور دور ہو گئے ہیں۔ سعودی وزارت انصاف کے مطابق اس سلسلے وزارت انصاف اور وزارت داخلہ ضروری کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔واضح رہے 2013 میں سعودی عدالتوں نے 391 بچوں کے سعودی شہریوں کی طرف سے اپنائے جانے کا عمل مکمل کیا تھا تاہم رواں سال یہ تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی امور کی نگران وزارت میں یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے شعبے کے ڈائریکٹر عید البقامی کے مطابق سعودی خاندانوں کی طرف سے بچے گود لینے کیلیے بڑی تعداد نے خود کو پیش کیا ہے۔سعودی شہریوں کی طرف سے اس خواہش اور پیش کش پر مبنی درخواستیں ملک بھر میں قائم وزارت سماجی امور کے ذیلی دفاتر کو موصل ہوئی ہیں۔بچوں کو گود لینے والے خاندانوں سے کہا گیا ہے انہیں شیر خوار بچوں کیلیے دودھ پلانے والی خواتین کا انتظام کرنا ہو گا۔ وزارت کی طرف سے یہ بنیادی شرائط میں سے ایک شرط ہے۔

متعلقہ عنوان :