پختونخوا حکومت کا پولیس آرڈیننس 2002میں ترامیم کافیصلہ،سفارشات طلب، ترامیم کے لئے سمری آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی جائیگی، پولیس ، جیل خانہ جات اور پراسکیویشن نے سفارشات محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کوارسال کردیں

اتوار 18 مئی 2014 07:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)پولیس آرڈیننس 2002میں ترامیم کے لئے سمری آئندہ ہفتے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی جائیگی ترامیم کے سلسلے میں پولیس ، جیل خانہ جات اور پراسکیویشن نے سفارشات محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کوارسال کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سفارشات کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس آرڈیننس 2002میں ترامیم کافیصلہ کیاہے صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس ، جیل خانہ جات اور پراسیکیویشن سے اس ضمن میں سفارشات طلب کی تھی جس کے لئے ورکنگ گروپس نے اپنے اصلاحات سے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی ہے ۔

ورکنگ گروپس نے صوبائی حکومت کو تجویز پیش کی تھی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پولیس آرڈر2002میں ترامیم کیا جا سکتا ہے جس پر صوبائی حکومت نے تینوں محکموں سے سفارشات طلب کی تھی سفارشات مرتب ہونے کے بعد حتمی منظوری کے لئے سمری وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ارسال کردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :