افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 38 طالبان ہلاک‘ 6 سے زائد زخمی

اتوار 18 مئی 2014 07:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 38 طالبان ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج‘ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں نے ننگرہار‘ پکتیا‘ فاراح‘ قندوز‘ فاریاب‘ غزنی‘ گھور اور نمروز میں آپریشن کئے جن میں 38 طالبان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان پولیس نے 28 بم بھی برآمد کرکے ناکارہ بنادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :