بوسنیا اور سربیا میں شدید سیلاب، بیس افراد ہلاک

اتوار 18 مئی 2014 07:41

بلقراد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)بلقان کی ریاستوں بوسنیا اور سربیا میں شدید بارش کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے بیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان ممالک کے متعدد دیہات میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین دنوں سے ہونے والی بارش نے 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق بوسنیا کے مشرقی علاقوں سے دس ہزار جبکہ سربیا سے پندرہ ہزار افراد کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی کشتیوں کے ذریعے سیلاب سے نکالا جا چکا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :