امریکی صدر کی مودی کو مبارک باد، پابندی کے باوجود دورہ امریکا کی دعوت

اتوار 18 مئی 2014 07:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18مئی۔2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے رہنما نریندر مودی کو دورہ امریکا کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر اوباما نے ٹیلی فون پر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امریکا اور بھارت کے درمیان ’اسٹریٹیجک پارٹنر شپ‘ کے غیر معمولی وعدے کی تکمیل کے لیے مودی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی 543 نشستوں کے ایوان کے لیے اب تک 282 پر کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ حکومت سازی کے لیے اسے 272 نشستیں درکار تھیں۔