مافیا ارکان کی کلیساء سے بے دخلی کا اعلان کرتاہوں ،پوپ فرانسس

پیر 23 جون 2014 05:25

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)کلیسائے روم کے سربراہ پوپ فرانسس کے مطابق جرائم پیشہ مافیا کے ارکان ’برائی کو سراہتے اور اچھائی کی تذلیل کرتے‘ ہیں اور اسی لیے وہ مافیا گروپوں کے تمام ارکان کی کیتھولک کلیسا سے بے دخلی کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاپائے روم نے یہ بات اٹلی کے کالابریا نامی اس علاقے کے اپنے ایک دورے کے دوران کہی، جو مافیا کہلانے والے منظم جرائم پیشہ گروہوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مافیا گروپوں اور ان کے ’مافیوزی‘ کہلانے والے ارکان کے خلاف یہ بیان گزشتہ کئی عشروں کے دوران کسی بھی پوپ کی طرف سے دیا گیا اپنی نوعیت کا سخت ترین بیان ہے۔