تحریک انصاف کا اظہر جدون کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور،پارٹی ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔پارٹی امید وار مقامی نہ ہونے کی وجہ سے ہارا ہے۔ اظہر جدون

پیر 23 جون 2014 05:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی اظہر جدون کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس بھجوانے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ اظہر جدون کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی ڈسپلنکی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔پارٹی امید وار مقامی نہ ہونے کی وجہ سے ہارا ہے۔ شوکاز نوٹس ملا تو دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اظہر جدون صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی انتخابی حلقہ پی کے45 میں ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امید وار کی حمایت کرنے کی بجائے مخالف امیدوار کی حمایت کی تھی ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ اظہر جدون کا کہنا ہے کہ پی کے45 کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ میرے سپورٹرز تو حمایت کرتے رہے ہیں ۔مجبوری کی وجہ سے بیرونی ملک چل گیا ۔

متعلقہ عنوان :