یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز آج سے ہوگا،دو ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل پیکیج کے تحت ملک بھر میں قائم 6000 سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،گھی ،بیسن،دالیں،کھجور،چاول، چائے،ٹھنڈے مشروبات،دودھ،مصالحہ جات اور 1500سے زائد اشیائے ضروریہ و اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی

پیر 23 جون 2014 05:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز آج پیر سے ہوگا، دو ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل پیکیج کے تحت ملک بھر میں قائم 6000سے زائد یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا،گھی ،بیسن،دالیں،کھجور،چاول، چائے،ٹھنڈے مشروبات،دودھ،مصالحہ جات اور 1500سے زائد اشیائے ضروریہ و اشیائے خوردونوش عام مارکیٹ کی نسبت خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔

امسال رمضان پیکیج کے تحت کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت120روپے سستا،یوٹیلیٹی گھی فی کلو 25روپے، کوکینگ آئل28روپے،دال چنا فی کلو 13روپے،سفید چنے فی کلو18روپے،چکی بیسن فی کلو 20روپے،کجھور فی کلو 40روپے،چائے 950گرام پیک 88روپے ،باسمتی چاول فی کلو40روپے،ٹوٹا چاول فی کلو 15 روپے، سیلا چاول فی کلو38 روپے، دال مونگ فی کلو18 روپے,دال مسور فی کلو 12روپے،دال ماش فی کلو 15روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر12روپے سستا فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خاقان مرتضی نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ و اشیائے خورد ونوش کی کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی ریجن میں ان اشیاء کی قلت براداشت نہیں کی جائے گی، رمضان پیکیج کے تحت عوام کے لئے دی گئی سبسڈی کے 100نتائج کے حصول کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں جو رمضان کے دوران ملک بھر کے سٹورز پر اشیائے خورد ونوش کی فراہمی ، ان کی کوالٹی و قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن واجد سواتی کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر آج سے خصوصی رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کر دیا جائے گا۔اس پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان کے لئے بجٹ میں دی گئی دو ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز کی دی گئی ہے تاکہ اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی خصوصی رعایتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ترجمان کے مطابق پیکیج کے تحت آٹا، گھی، کوکنگ آئل، دال چنا، سفید چنا،بیسن، کجھور،چاول، چائے،مصالحہ جات،ٹیٹرا پیک دودھ اور مشروبات کے نرخوں پر خصو صی رعایت دی جائیگی۔وفاقی حکومت کی جانب سے 2ارب کی سبسڈی کے نتیجے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلہ بازار کی نسبت120روپے سستا،یوٹیلیٹی گھی فی کلو 25روپے، کوکینگ آئل28روپے،دال چنا فی کلو 13روپے،سفید چنے فی کلو18روپے،چکی بیسن فی کلو 20روپے،کھجور فی کلو 40روپے،چائے 950گرام پیک 88روپے ،باسمتی چاول فی کلو40روپے،ٹوٹا چاول فی کلو 15 روپے، سیلا چاول فی کلو38 روپے، دال مونگ فی کلو18 روپے،دال مسور فی کلو 12روپے،دال ماش فی کلو 15روپے، ٹیٹرا پیک دودھ فی لیٹر12روپے اور اس کے ساتھ ساتھ مصالحہ جات اور مشروبات سستے داموں فروخت کئے جائینگے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ اشیاء کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن عوام کی سہولت کیلئے 1500سے زائد اشیاء پر 5%تا10%خصوصی رعایت دیگی۔جسکی لسٹیں رمضان کے دوران عوام کی سہولت کیلئے سٹوروں پر آویزاں کی جائینگی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کے حوالے سے وئیر ھاوس انچارجز کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں تاکہ وہ تمام اشیاء ضروریہ کی سٹورز پوائنٹ پر بر وقت سپلائی یقینی بنائے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے اس رعایتی پیکج کا مقصد عا م صارفین کو مصنوعی مہنگائی سے بچانا اور اس کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔اس حوالے سے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن خاقان مرتضی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں رمضان کے لئے دو ارب روپے کی سبسڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے دی جا رہی ہے اور اس سبسڈی کی عوام کو عوام تک پہنچانے کے لئے اس مرتبہ عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے تحت خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جن کا کام ہر ریجن کے ہر ہر یوٹیلٹی سٹور پر جا کر اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی، معیار اور قیمتیں چیک کرنا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا اور شفافیت کیلئے ویجیلنس کو مزید موثر بنایا جائیگا تاکہ رمضان پیکج کے تمام تر فوائدعام آدمی تک پہنچائے جا سکیں۔