اقلیتی عوام کی شکایات ،وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور میں خلیل جارج کو پارلیمانی سیکرٹری تقرر کردیاگیا،بیورو کریسی کی پھرتیاں پارلیمانی سیکرٹری کو وزیرمملکت کادفتر الاٹ کردیاگیا، پیر امین الحسنات کو شکایت پرگرین ٹاور میں وفاقی سیکرٹری آفس دیدیاگیا

پیر 23 جون 2014 05:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)اقلیتی عوام کی شکایات کے بعد وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور میں اقلیتی عوام کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے خلیل جارج کو پارلیمانی سیکرٹری تقرر کردیاگیا، بیورو کریسی نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری کو دفتربھی وزیرمملکت کا الاٹ کردیاگیا، شکایت پر پیر امین الحسنات گرین ٹاور میں وفاقی سیکرٹری آفس میں دفتر لگائیں گے۔

باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے “ کو بتایاکہ وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور میں اقلیتی عوام کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی خلیل جارج کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور اس لئے خلیل جارج کو اس لئے منتخب کیاگیاہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت پیر امین الحسنات حج معاملات میں مصروف ہیں اور اقلیتی عوام کی جانب توجہ نہیں دے سکے جس کے بعد وفاقی حکومت نے اقلیتی عوام کے حقوق اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے خلیل جارج کا تقرر کیا اور اس سلسلے میں اقلیتی عوام کی جانب سے وفاقی حکومت کو بہت شکایات بھی موصول ہوئی تھیں جن کے ازالہ کیلئے حکومت نے پارلیمانی سیکرٹری کا تقرر کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیسے ہی پارلیمانی سیکرٹری تقرر کیاگیا وزارت کی اعلیٰ بیورو کریسی نے ان کو گرین ٹاور میں قائم وزیر مملکت پیر امین الحسنات کا دفتر الاٹ کردیا اور پیر امین الحسنا ت سے پوچھنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی جس کے بعد پیر امین الحسنات نے شکایت تو تو اس کے ازالہ کیلئے انہیں گرین ٹاور میں ہی ایک وفاقی سیکرٹری کا دفتر دیدیاگیا جوکہ فی الوقت خالی پڑا ہے اوروہاں کوئی سیکرٹری فی الوقت نہیں بیٹھتا اور انہیں کہاگیا کہ آپ یہاں اپنا دفتر لگالیں ۔

متعلقہ عنوان :