سر گو دھا ، گیس سلنڈردھماکے میں 3 افراد جاں بحق

پیر 23 جون 2014 05:22

حیدر آباد ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء) گیس سلنڈر ری فلنگ کرتے ہوئے سگریٹ سلگھاتے ہوئے زور دار دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے‘ بتایا گیا ہے کہ کوٹمومن میں ایک دکان پر گیس ری فلنگ کا کام ہورہا تھا کہ اس دوران ایک شخص نے سگریٹ سلگھائی جس سے آگ لگ گئی اور گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے ایس ایچ او تھانہ کوٹمومن قیصر گجر کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد محمد اسد‘ محمد ممتاز اور الطاف بری طرح جھلس گئے جن کو طبی امداد کیلئے فیصل آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بری طرح جھلسنے کے بعد یکے بعد دیگرے تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونیوالوں میں دو حقیقی بھائی اور ایک نجی ملازم شامل ہے جبکہ ایک زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :