جنوبی کوریا: ساتھی کی فائرنگ سے پانچ فوجی ہلاک

پیر 23 جون 2014 05:26

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء) جنوبی کوریا میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھی اہلکاروں کو ہلاک اور پانچ کو زخمی کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی سرحد سے ملحقہ گانگون صوبے میں فائرنگ کے بعد اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔اس واقعے میں شمالی کوریا کے کسی بھی طرح ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان مالی کوریا کی طرف سے میزائلوں کے تجربات اور فوجی مشقوں کی وجہ سے ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جنوبی کوریا بارہا یہ کہہ چکا ہے کہ شمال کی کسی بھی اشتعال انگیز کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔جزیرہ نما کوریا تکنیکی اعتبار اب بھی حالت جنگ میں ہے اور جنوبی کوریا میں نوجوانوں کے لیے دو سال تک فوج میں نوکری کرنا لازمی ہے۔

متعلقہ عنوان :