شام اور عراق کے بحران ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے چاہیئں،سعودی، روسی وزراء کاملاقات میں اتفاق

پیر 23 جون 2014 05:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء)سعودی عرب اور روس کے وزرائے خارجہ کی جدہ میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شام اور عراق کے بحران ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانا چاہیئں۔ تاہم اس عمل میں شام اور عراق کی ریاستی سالمیت کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل اور ان کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف نے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے روس اور سعودی عرب پہلے جنیوا معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مل کر کاوشیں کریں گے۔ شام کے تنازعے میں ریاض حکومت اور ماسکو کی پوزیشنیں بالکل مختلف ہیں۔ روس شامی صدر بشار الاسد کا اتحادی ہے جبکہ سعودی عرب شامی باغیوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :