وفاقی حکومت کا بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کو مختلف اداروں میں مفت تربیت اور فی مستحق ماہانہ6 ہزار روپے دینے کا فیصلہ

پیر 23 جون 2014 05:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جون۔2014ء) وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مستحقین کو مختلف اداروں میں مفت تربیت اور فی مستحق ماہانہ6 ہزار روپے دینے کا فیصلے کر لیا۔اس ضمن میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک کے سب بڑے صنعتی مرکز سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (ایف آئی ٹی ای ) کے مابین آج پیر کو ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ عید کے بعد فیصل آباد ،سیالکوٹ اورملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے ساتھ مفاہمت کے یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بی آئی ایس پی اس قسم کے معاہدے خیبر پختونخواہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کورنگی ایسوسی ایشن ڈائیو سمیت دیگر اداروں کے ساتھ پہلے سے کر چکا ہے۔ بی آئی ایس پی کے تحت یہاں کے مقامی لوگوں کو مختلف قسم کی فنی تربیت دی جائے گی اوروظیفہ کے طور پر ماہانہ چھ ہزار روپے بھی ساتھ دیئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جلد بیرون ملک روز گار فراہم کرنے کے لئے بھی پروگرام جاری کررہا ہے ۔بی آئی ایس پی کے تحت 47 لاکھ مستحقین کو امداد فراہم کی جارہی جبکہ نئے مالی سال 2014-15 کے دوران اس کو بڑھا کر 53 لاکھ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے ۔